کے نبی عَلَیْہِ السَّلَامکی طرف وحی فرمائی کہ اس بندے سے کہہ دیں کہاللہ عَزَّ وَجَلَّنے تمہارا صدقہ قبول کیا اور تمہاری اچھی نیت کا بدلہ دیا کہ اتنی ریت برابر غلہ صدقہ کرنے کا ثواب عطا کیا ۔(1)
)10(…کئی احادیث میں مروی ہے:مَنْ ھَمَّ بِحَسَنَةٍ وَّلَمْ یَعْمَلْھَا کُتِبَتْ لَـہٗ حَسَنَةٌ یعنی جو کسی نیکی کا ارادہ کرے لیکن کر نہ سکےتو اس کے لئے ایک نیکی لکھ دی جاتی ہے۔(2)
)11(…حضرت سیِّدُناعبداللہبن عَمْروبن عاصرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسےمروی روایت میں ہےکہ جس کی نیت دنیا ہواللہ عَزَّ وَجَلَّاس کا فقر اس کی آنکھوں کے سامنے کر دیتا ہے اور وہ اس وقت دنیا سے جدا ہوتا ہے جب اسے دنیا کی زیادہ رغبت ہوتی ہے اور جس کی نیت آخرت ہو اللہ عَزَّ وَجَلَّاس کا دل غَناسے بھر دیتا ہے اور اس کا سامان اس کے لئے جمع کر دیتا ہے اور وہ دنیا سے انتہائی بے رغبتی کے وقت جدا ہوتا ہے۔(3)
)12(…حضرت سیِّدَتُنااُمِّ سَلَمَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے مروی ہےکہ حضورنبیّ کریم،رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایک لشکر کا ذکر فرمایا جسے(مکہ و مدینہ کے درمیان)مقامِ بَیْدامیں دھنسا دیا جائے گا۔میں نے عرض کی:یارسولَاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!ان میں مجبورکئےگئےاوراُجرت پرآئے ہوئے لوگ بھی ہونگے؟ارشادفرمایا:وہ اپنی نیتوں پر اٹھائے جائیں گے۔(4)
)13(…امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُناعُمَرفارُوقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں:میں نے حضورنبیّ پاک، صاحِبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوارشادفرماتے سنا:اِنَّمَایَقْتَتِلُ الْمُقْتَتِلُوْنَ عَلَی النِّیَّاتیعنی لڑنے والے اپنی نیتوں پر ہی لڑتے ہیں۔(5)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…المصنف لابن ابی شیبة،کتاب الزھد، باب ما قالوا فی البکاء،۸/ ۳۱۷،حدیث:۱۵۹ ،مختصرًا
تنبیہ الغافلین للسمرقندی، باب العمل بالنیة،تحت الحدیث:۷۱۷،ص۲۶۰
2…مسلم، کتاب الایمان، باب اذا ھم العبد بحسنة کتبت…الخ،ص۷۹، حدیث:۱۳۰
3…سنن ابن ماجہ، کتاب الزھد، باب الھم بالدنیا،۴/ ۴۲۴،حدیث:۴۱۰۵
سنن الدارمی، المقدمة، باب الاقتصاد بالعلماء،۱/ ۸۶،حدیث:۲۲۹،بتقدم وتاخر
4…سنن ابن ماجہ، کتاب الفتن، باب جیش البیداء،۴/ ۳۹۳،حدیث:۴۰۶۵،۴۰۶۴
5…الکامل فی ضعفاء الرجال،الرقم:۱۲۹۲عمرو بن شَمِر الجعفی،۶/ ۲۲۷