Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :5)
206 - 784
 ایمان کے مقامات اور اس میں کمی و زیادتی کے اعتبار سے تفاوت کا کوئی شمار نہیں۔
سیِّدُناصدیق اکبررَضِیَ اللہُ عَنْہ کے چند فضائل:
	اسی وجہ سے سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت سیِّدُنا صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے ارشادفرمایا:بے شک اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے تمہیں مجھ پر ایمان لانے والے میرے تمام امتیوں کی مثل ایمان عطا فرمایا اور مجھے اللہ عَزَّ وَجَلَّ پر ایمان لانے والے تمام بنی آدم کی مثل ایمان عطا کیا۔(1)
300خوبیاں :
	ایک موقع پرآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:بے شک اللہ عَزَّ وَجَلَّکےلئے300خوبیاں ہیں جو شخص عقیدۂ توحید کے ساتھ ساتھ ان میں سے کسی ایک خوبی کے ساتھ بھی اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ملے گا جنت میں داخل ہوگا۔حضرت سیِّدُناابوبکرصدیقرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنےعرض کی:یارسولَاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! کیا اُن میں سے کوئی خوبی مجھ میں بھی موجود ہے؟ارشاد فرمایا:اے ابو بکر! تم میں وہ تمام خوبیاں  موجود ہیں اور ان میںاللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ہاں سب سے زیادہ محبوب خوبی سخاوت ہے۔(2)
سیِّدُناصدیق اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہ کا پلڑا بھاری:
	دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:میں نے ایک ترازو دیکھا کہ آسمان سے لٹکایا گیا ہے۔ اس کے ایک پلڑے میں مجھے رکھا گیا اور دوسرے پلڑے میں میری اُمت کو رکھا گیا تو میرا پلڑا بھاری تھا اور پھر ابو بکر کو ایک پلڑے میں رکھا گیا اور میری اُمت کو لاکر دوسرے پلڑے میں رکھا گیا تو ابو بکر کا پلڑا بھاری تھا ۔(3)
	اور ان تمام اُمور کے باوجود آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکواللہ عَزَّ وَجَلَّ کی ذات کے ساتھ ایسا اِسْتِغْراق تھا کہ آپ کے دل میںاللہ عَزَّ وَجَلَّ کے علاوہ کسی اور کو خلیل بنانے کی گنجائش نہ تھی۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…المجالسة وجواھر العلم، الجزء السادس والعشرون،۳/ ۲۸۸،حدیث:۳۶۵۵
2…مکارم الاخلاق لابن ابی الدنیا،ص ۳۴، حدیث:۲۸……قوت القلوب،شرح مقام التوکل ووصف احوال المتوکلین ،۲/ ۱۲۸،۱۲۷
3…المسند للامام احمد بن حنبل،مسندالانصار، حدیث ابی امامة الباھلی،۸/  ۲۸۹،حدیث:۲۲۲۹۵