گزار ہوئے :اگر آپ اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دعا کریں تووہ ان کو مسلمانوں سے دور کردےگا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کچھ دیر خاموش رہے پھر ارشادفرمایا:اس شہر میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ایسے بندے بھی ہیں کہ اگر ظالموں کے لئے بد دعا کریں تو روئے زمین پر کوئی ظالم صبح کا منہ نہ دیکھے اور ایک ہی رات میں سب مر جائیں لیکن وہ بد دعا نہیں کرتے ۔ عرض کی گئی :کیوں؟ارشادفرمایا:کیونکہ وہ اس چیز کو پسند نہیں کرتے جس کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ پسند نہیں فرماتا۔پھر آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے دعا کی قبولیت کے متعلق کچھ باتیں ذکر کیں جنہیں بیان کرنا ممکن نہیں ،حتّٰی کہ ارشاد فرمایا: اگر وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّسے قیامت قائم نہ کرنے کی دعا کریں تو اللہ عَزَّ وَجَلَّقیامت قائم نہیں فرمائے گا ۔
ضروری وضاحت:
یہ باتیں فی نفسہٖ ممکن ہیں۔لہٰذا جس کو ان میں سے کچھ حصہ نہ ملا ہو اسے چاہئے کہ ان اُمور کے ممکن ہونے پر ایمان رکھےکیونکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی قدرت وسیع، اس کا فضل عام اورمُلْک و مَلَکُوت کے عجائبات کثیر ہیں اور مقدوراتِ الٰہیہ کی کوئی انتہا نہیں اور نہ ہی اس کے برگزیدہ بندوں پر اس کے فضل کی کوئی حد ہے۔ اسی لئے حضرت سیِّدُنا بایزید بِسطامی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِیفرمایا کرتے:اگر اللہ عَزَّ وَجَلَّ تمہیں حضرت سیِّدُنا موسٰی کَلِیْمُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی سی مناجات،حضرت سیِّدُنا عیسٰی رُوحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی سی روحانیت اور حضرت سیِّدُنا ابراہیم خَلِیْلُاللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی سی خلت عطا فرمائے تو تم اس سے بھی زائد کا سوال کر وکیونکہ اس کے پاس ان سے کئی گنا زیادہ مراتب ہیں پس اگر تم اسی درجے پر مطمئن ہوگئے تو وہی تمہارا حجاب ہوجائے گا اور یہ باتیں ان کے اور ان جیسا حال رکھنے والوں کے لئے آزمائش ہیں کیونکہ ان کے احوال میں تفاوت ہے ۔
اسی طرح ایک عارف بزرگ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا بیان ہےکہ بحالَتِ کشف میرے سامنے 40 حوریں ظاہر کی گئیں میں نے انہیں دیکھا کہ ہوا میں دوڑ رہی ہیں، ان پر سونے،چاندی اور جواہر کا لباس ہے جس کی جھنکار سنائی دے رہی ہے،میں نے ان کو ایک نظر دیکھا تو اس وجہ سے مجھے چالیس دن تک سزا دی گئی۔ اس کے بعدمیرے سامنے80حوریں ظاہر کی گئیں جو حسن و جمال میں اُن سے بڑھ کر تھیں اور مجھے کہا گیا:انہیں دیکھو۔فرماتے ہیں کہ میں نے سجدہ کیا اور سجدے میں اپنی آنکھیں بند کر لیں تا کہ ان کی طرف نہ دیکھ