Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :5)
196 - 784
 دیا اور وہ اس پر راضی ہوگئے اور میں اس بات سے تیری پناہ مانگتا ہوں اوربعض لوگوں نے تجھ سے مانگا تو تونے انہیں زمین کے خزانے عطا کئے اور وہ اس پر راضی ہوگئے لیکن میں اس سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
	حتّٰی کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اسی طرح20 سے اوپر کراماتِ اولیا کے مقامات شمار کئے پھر میری طرف متوجہ ہوئے تو مجھے دیکھ کر پوچھا:”یحییٰ ہو؟“میں نے عرض کی:”جی ہاں! میرے آقا۔“ انہوں نے پوچھا :” تم یہاں کب سے ہو ؟“میں نے عرض کی: کافی دیر سے حاضر ہوں۔ پھر آپ خاموش ہوگئےتو میں نے عرض کی:حضور! مجھے کوئی بات بیان کریں۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا:میں تجھے تیرے حال کے مناسب بات بیان کر تا ہوں۔سنو!اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے مجھے نچلے آسمان میں داخل کیا اور سِفْلی مَلَکُوت میں گھمایا، تمام زمینیں تحْتَ الثُّرٰی تک دکھائیں پھر مجھے فَلَکِ عُلْوِی میں داخل کیا اور تمام آسمانوں میں پھرایا اور جنت سے لے کر عرش تک جو کچھ اس میں تھا مجھے دکھایا۔پھر مجھے اپنے سامنے کھڑا کیا اورفرمایا:”جو چیز یں تو نے دیکھیں ان میں سے مانگ، میں تجھے عطا کروں گا۔“میں نے عرض کی:”اے میرے ربّعَزَّ  وَجَلَّ!میں نے کوئی شے ایسی نہیں دیکھی جسے میں اچھا سمجھتا ہوں کہ وہ تجھ سے مانگوں ۔“اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے فرمایا:” تو میرا سچا بندہ ہے اورخالص میرے لئے ہی میری عبادت کرتا ہے ۔میں تیرےساتھ ایسا کروں گااورایسا کروں گا۔“ اورآپ نے  کئی باتیں ذکر کیں۔
	حضرت سیِّدُنا یحییٰ بن مُعاذ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:میں  اس بات سے گھبرا گیا اور میرا دل بھر گیا اور مجھے تعجب ہوا تو میں نے عرض کی:میرے آقا! آپ نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے اس کی معرفت کا سوال کیوں نہیں کیا؟حالانکہ اُس شہنشاہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے فرمادیا تھا کہ مجھ سےجو چاہو مانگو۔یہ سن کر آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ایک زور دار چیخ ماری اور فرمایا:خاموش رہو، مجھے اپنے نفس سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ پر اس قدر غیرت آئی کہ مجھے پسند نہیں کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے سواکوئی اوراسے پہچانے ۔
حکایت :قلبی راز کا بوجھ
	منقول ہے کہ حضرت سیِّدُنا ابو تُراب نَخْشَبِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی اپنے ایک مرید سے بہت خوش تھے ۔ اس کو اپنے پاس بٹھاتے اور اس کی ضروریات کو پورا کرتے جبکہ مرید اپنی عبادت اور وجد میں مشغول رہتا۔ایک دن آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے مرید سےفرمایا:اگر تم با یزیدبِسطامی کو دیکھ لو تو!مرید نے جواب