Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :5)
195 - 784
حضرت سیِّدُنا خضر عَلَیْہِ السَّلَام کی زیارت کی ہے ۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے فرمایا:اس شخص پر تعجب نہیں جو حضرت سیِّدُنا خضر عَلَیْہِ السَّلَام کو دیکھتا ہے بلکہ تعجب تو اس پر ہے کہ جس کو حضرت سیِّدُنا خضر عَلَیْہِ السَّلَام دیکھنا چاہیں اور وہ ان سے چھپ جائے ۔
	منقول  ہے کہ حضرت سیِّدُنا خضر عَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا:آج تک جب بھی میرے دل میں یہ بات آئی کہ کوئی بھی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا ولی ایسا نہیں رہا جس کو میں نہ جانتا ہو ں تو اسی دن میں نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کاایسا ولی دیکھا جس کو میں جانتا نہیں تھا۔
نفس نے قسم پوری کردی:
	حضرت سیِّدُنا بایزید بِسطامی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِی سے عرض کی گئی: آپ کو جو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا مشاہدہ ہے اس بارے میں ہمیں بتائیے۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ایک زور دار چیخ ماری پھر فرمایا:تم اس کو جاننے کی اہلیت نہیں رکھتے۔لوگوں نے عرض کی :تو پھراللہ عَزَّ وَجَلَّ کے بارے میں آپ نے جوانتہائی سخت مجاہَدہ اپنے نفس پر کیا اس کے بارے میں ہمیں بتائیے۔ آپ نے فرمایا:تمہیں اس بات پر مُطَّلَع کرنا بھی جائز نہیں۔لوگوں نے عرض کی: سُلوک کی ابتدا میں اپنے نفس کی ریاضت کے بارے میں ہی بتا دیجئے ۔فرمایا: ہاں !(یعنی اس کے بارے میں بتاتا ہوں )میں نے اپنے نفس کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی طرف بلایا تو اس نے میری بات نہیں مانی ،میں نے اس کو قسم دی کہ ایک سال تک پانی نہیں پیوں گااور نہ ہی ایک سال تک نیند کا مزہ چکھوں گا تو نفس نے میری یہ قسم پوری  کردی۔
زمین وآسمان کی سیر:
 	حضرت سیِّدُنا یحییٰ بن مُعاذ رازی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِی بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت سیِّدُنا بایزید بِسطامی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِی کوایک بار دیکھا کہ نمازِ عشاء کے بعد سے لے کر صبح تک بیٹھے رہے۔انداز یہ تھا کہ پنجوں کے بل بیٹھے ہیں، ایڑیوں سمیت پاؤں کے تلووں کو اٹھا یا اور ٹھوڑی کو سینے سے لگایا ہوا ہے، دونوں آنکھیں کھلیں ہیں اور جھپکتے نہیں۔پھرسحر کے وقت ایک طویل سجدہ کیا پھر بیٹھ گئے اور بار گاہِ الٰہی میں عرض گزار ہوئے:اے میرے پَروَرْدَگارعَزَّ  وَجَلَّ! کچھ لوگوں نے تجھ سے مانگا اور تو نے ان کو پانی اور ہوا پر چلنا عطا فرمایاپس وہ اس پر راضی ہوئے اور میں ان باتوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور کچھ لوگوں نے تجھ سے سوال کیا تو تو نے ان کو زمین کا طے کرنا عطا فرما