عطا فرمائی ہے اور وہ رات اور دن کے اوقات میں اس کی تلاوت کرتا ہے(1)یہ دیکھ کر کوئی شخص کہتا ہے کہ اگر اللہ عَزَّ وَجَلَّ مجھے بھی اس کی مثل عطا فرمائے تو میں بھی ایسا ہی کروں گا۔(2)
کُفّار وفجار سے بیزاری :
جہاں تک تعلق ہے کفار اور فُجَّار سے بغض رکھنے، ان سے ناراض ہونے اور نفرت کرنے کاتو اس پر قرآن و حدیث سے بے شمار دلائل موجود ہیں ۔
تین فرامینِ باری تعالٰی:
(1)…لَایَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُوۡنَ الْکٰفِرِیۡنَ اَوْلِیَآءَ مِنۡ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیۡنَۚ (پ۳،اٰل عمرٰن:۲۸)
ترجمۂ کنز الایمان: مسلمان کافروں کو اپنا دوست نہ بنا لیں مسلمانوں کے سوا۔
(2)…یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوا الْیَہُوۡدَ وَالنَّصٰرٰۤی اَوْلِیَآءَ ۘ (پ۶،المآئدة:۵۱)
ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والویہود و نصارٰی کو دوست نہ بناؤ۔
(3)…وَکَذٰلِکَ نُوَلِّیۡ بَعْضَ الظّٰلِمِیۡنَ بَعْضًۢا بِمَا کَانُوۡا یَکْسِبُوۡنَ ﴿۱۲۹﴾٪ (پ۸،الانعام:۱۲۹) ترجمۂ کنز الایمان: اور یونہی ہم ظالموں میں ایک کو دوسرے پر مسلط کرتے ہیں بدلہ ان کے کئے کا ۔
بغض رکھنے کاعہد:
حدیثِ پاک میں ہے:بے شک اللہ عَزَّ وَجَلَّنے ہر مومن سے اس بات کا عہد لیا ہے کہ وہ ہر منافق سے بُغض رکھے اورہر منافق سے عہد لیا ہے کہ وہ ہر مومن سے بغض رکھے۔(3)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مسلم،کتاب صلاة المسافرین، باب فضل من یقوم بالقراٰن…الخ،ص۴۰۷، حدیث:۸۱۵،بتقدم وتاخر
2…المصنف لابن ابی شيبة، کتاب فضائل القراٰن، باب من قال: الحسد فی قراءة القراٰن،۷/ ۲۰۳،حدیث:۲
3…مسلم، کتاب الایمان، باب الدلیل علی ان حب الانصار…الخ،ص۵۵،حدیث:۷۵،بتغیر
تاریخ بغداد ،۹/ ۳۴۸، الرقم:۴۸۹۵ضرار بن سھل الضراری،بتغیر