صبرورضا پر مبنی 27حکایات واقوال
اگرغوروفکر کی نگاہ سے دیکھا جائے تو یہ بات بالکل واضح ہے نیزاہل محبت کے اقوال اور ان کے احوال کی حکایات اس کے وُجود پر شاہد ہیں ۔
)1(…حضرت سیِّدُنا شقیق بَلْخِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں:”جو شخص مصیبت کا ثواب دیکھ لیتا ہے وہ اس سے چھٹکارے کی خواہش نہیں کرتا ۔“
تلوار کے پے در پے70وار:
)2(…حضرت سیِّدُنا جنید بغدادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سیِّدُنا سَری سَقَطی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے عرض کی :کیا محب مصیبت کی تکلیف پاتا ہے ؟انہوں نے ارشادفرمایا:” نہیں۔“میں نے عرض کی:اگرچہ اس کو تلوار سے ماراجائے ؟فرمایا:” ہاں اگرچہ اسے تلوار کی پے در پے ستر ضربیں ماری جائیں ۔“
)3(…کسی بزرگ کا قول ہے :میں ہر اس شے سے محبت کرتا ہوں جو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو پسند ہے حتّٰی کہ اگر وہ میرے لئے آگ کو پسند کرے تو میں آگ میں داخل ہونا محبوب رکھوں گا۔
حکایت :عشق مجازی پر ہزار کوڑے کھالئے
)4(…حضرت سیدنا بِشر حافیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی بیان کرتے ہیں کہ میں بغداد کے شرقی حصے میں ایک ایسے شخص کے پاس سے گزرا جس کو ایک ہزار کوڑے لگائے گئے تھے اور اس نے اُف تک نہ کی پھر اس کو قید خانے کی طرف لایا گیا تو میں اس کے پیچھے ہو لیا۔موقع پاکر میں نے اس سے پوچھا:تمہیں کیوں مارا گیا؟اس نے جواب دیا:اس لئے کہ میں عاشق ہوں ۔میں نے پوچھا:تم چپ کیوں رہے؟اس نے کہا :اس لئے کہ میرا معشوق میرے سامنے تھا اوروہ مجھے دیکھ رہا تھا۔میں نے پھر کہا:کیاہی اچھا ہوتا جو تم محبوبِ اکبر (یعنی ربّ تعالٰی) کی طرف دیکھتے!یہ سن کر اس نے ایک زور دار چیخ ماری اور اس حال میں نیچے گرا کہ اس کی روح پرواز کر چکی تھی۔
آنکھوں کا دل میں قیام:
)5(…حضرت سیِّدُنا یحییٰ بن مُعاذرازیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِیفرماتے ہیں: جب اہْلِ جنت اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی طرف