Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :5)
165 - 784
 کہوں: کاش ہوجاتا ۔(1)
)7(…کسی شخص نے حضرت سیِّدُنا محمد بن واسع  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْنَّافِع کے پاؤں میں زخم دیکھ کر کہا :مجھے اس زخم کی وجہ سے آپ پر بہت ترس آرہا ہے ۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:یہ زخم  جب سے ہوا ہے میں اس پر شکر کرتا ہوں کہ یہ میری آنکھ میں نہیں ہوا ۔
بکریاں چَرانے والی کی عظیم خصلت:
)8(…منقول ہے کہ پچھلی امتوں کے  ایک عابد نے عرصَۂ دراز تک اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی عبادت کی تو اس کو خواب میں دکھایا گیا کہ بکریاں چَرانے والی فلانی عورت جنت میں تیری رفیق ہوگی۔اس نے عورت کے بارے میں معلومات کیں حتّٰی کہ اس کو پا لیا اور اس سے تین دن کی ضیافت چاہی تا کہ اس کا عمل دیکھے۔عابد تو رات قیام میں گزارتا اور وہ رات بھر سوئی رہتی، اسی طرح عابد دن میں روزے سے رہتا اور وہ بغیر روزے کے رہتی۔عابد نے اس سے پوچھا :اس کے علاوہ بھی تیرا کوئی عمل ہے؟اس نے جواب دیا:اللہ عَزَّ وَجَلَّکی قسم: جو کچھ تُو نے دیکھا بس یہی ہے اس کے علاوہ میں نہیں جانتی۔عابد مسلسل کہتا رہا کہ یاد کرو حتّٰی کہ اس عورت نے کہا: ایک چھوٹی سی خصلت مجھ میں ہے اوروہ یہ ہے کہ اگر میں سختی وتنگی میں ہوں تووُسعت وکُشادگی کی تمنا نہیں کرتی ،اگر مرض میں مبتلا ہوں تو صحت یابی کی آرزو نہیں کرتی اوراگر دھوپ میں ہوں تو سائے میں ہونے کی خواہش نہیں کرتی۔یہ سن کر عابد نے اپنا ہاتھ اپنے سر پر رکھا اور کہا:”کیا یہ چھوٹی سی خصلت ہے؟ اللہ عَزَّ وَجَلَّکی قسم !یہ ایسی عظیم خصلت ہے جس سے بڑے بڑے عبادت گزار عاجز ہیں ۔“
)9(…کسی بزرگ کا قول ہے: جب اللہ عَزَّ وَجَلَّ آسمانوں میں کوئی حکم فرماتا ہے تو زمین والوں سے یہ چاہتا ہے کہ اس کے حکم پر راضی ہوں ۔
)10(…حضرت سیِّدُنا ابو درداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: ایمان کی سر بلندی حکْمِ الٰہی پر صبر کرنا اورتقدیر پر راضی رہنا ہے ۔(2)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…الزھد لابن المبارک فی نسختہ زائدا، باب فی الرضا بالقضاء،ص۳۱،حدیث:۱۲۲
2…الزھد لابن المبارک فی نسختہ زائدا، باب فی الرضا بالقضاء،ص۳۱،حدیث:۱۲۳