Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :5)
162 - 784
)13(… میں ہی اللہ ہوں میرے سوا کوئی معبود نہیں۔ جو میری مصیبت پر صبر نہ کرے اور میری نعمتوں پر شکر نہ کرے اور میری تقدیر پر راضی نہ ہو اسے چاہئے کہ وہ میرے علاوہ کوئی اور رب بنا لے ۔ (1)
	سختی میں مذکورہ روایت کی مثل ایک حدیث قدسی یہ بھی ہے کہ حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بیان کرتے ہیں کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّارشاد فرماتا ہے:
)14(… میں نے تمام مقادیر کو مقررہ اندازے پر رکھا، اُمور کی تدبیر فرمائی اورکام ٹھیک ومستحکم کیا پس جو راضی ہوا تو اس کے لئے  میری طرف سے رضا ہے حتّٰی کہ مجھ سے ملاقات کرے اور جو ناراض ہوا تو اس کے لئے  میری ناراضی ہے حتّٰی کہ مجھ سے ملے۔(2)
”کیوں“ اور” کیسے“ کی ہلاکت:
	ایک مشہور حدیثِ قُدسی میں ہے  کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّارشاد فرماتا:
)15(… میں نے خیر اور شر کو پیدا کیا تو اس شخص کے لئے  خوش خبری ہے جس کو میں نے خیر کے لئے  پیدا کیا اور اس کے ہاتھوں پر خیر کو جاری کیا اور اس شخص کے لئے خرابی ہے جس کو میں نے شر کے لئے  پیدا کیا اور اس کے ہاتھوں پر شر کو جاری کیااور اس شخص کے لئے  ہلاکت ہی  ہلاکت ہے جو کہے:’’ کیوں؟اور کیسے؟‘‘(3)
تقدیر پر رضا مندی:
)16(…سابقہ امتوں کے واقعات میں سے یہ بھی ہے کہ کسی نبی عَلَیْہِ السَّلَام نے دس سال تک اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں بھوک ،فقر اور جوؤں کی شکایت کی مگر ان کے اراد ے کا جواب نہ دیا گیا ۔پھر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے ان کی طرف وحی فرمائی کہ ”تم کب تک شکایت کرتے رہو گے میرے ہاں لوحِ محفوظ میں آسمانوں اور زمین کی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…المعجم الکبیر ،۲۲/  ۳۲۰،حدیث:۸۰۷،بتغیر
2…تفسیر روح البیان، سورة الکھف، تحت الاٰية:۲۶، ۵/ ۲۳۷
	سنن الترمذی، کتاب الزھد، باب ما جاء فی الصبر علی البلاء،۴/  ۱۷۸،حدیث:۲۴۰۴
3…سنن ابن ماجہ، کتاب السنة، باب من کان مفتاحا للخیر،۱/  ۱۵۵،حدیث:۲۳۸،۲۳۷
	المعجم الکبیر،۱۲/  ۱۳۴،حدیث:۱۲۷۹۷