ایک جماعت سے پوچھا:تم لوگ کیا ہو؟انہوں نے عرض کی:ہم مومن ہیں۔استفسار فرمایا: تمہارے ایمان کی کیا نشانی ہے ؟ عرض کی: ہم آزمائشوں پر صبر کرتے ہیں، آسودگی میں شکرِالٰہی بجا لاتے ہیں اورربّ تعالٰی کی تقدیر پر راضی رہتے ہیں۔ آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا: ربِّ کعبہ کی قسم! تم مومن ہو ۔ (1)
(2)…رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ حکمت نشان ہے:اصحابِ حکمت عُلَما قریب ہے کہ اپنی سمجھ بوجھ اور معرفت کے سبب مقامِ انبیا کے قریب قریب پہنچ جائیں۔(2)
(3)…سرکارِ مدینہ،قرارِقلب وسینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ خوشبودارہے:طُوۡبٰی لِمَنۡ ھُدِیَ لِلۡاِسۡلَامِ وَکَانَ رِزۡقُہٗ کَفَافًا وَرَضِیَ بِہٖیعنی خوشخبری ہے اس شخص کے لئے جس کو اسلام کی ہدایت دی گئی اور اس کا رزق بقدرِ کفایت ہے اور وہ اس پر راضی ہے۔(3)
(4)…رحمتِ عالَم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ارشاد ہے:مَنۡ رَضِیَ مِنَ اللّٰہِ تَعَالٰی بِالۡقَلِیۡلِ مِنَ الرِّزۡقِ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنۡہُ بِا لۡقَلِیۡلِ مِنَ الۡعَمَلِیعنی جو شخص تھوڑے رزق پر اللہ عَزَّ وَجَلَّسے راضی رہےاللہ عَزَّ وَجَلَّبھی اس کے تھوڑے عمل پر راضی ہوجاتا ہے۔(4)
(5)… مُحسنِ کائنات،فخْرِموجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمارشادفرماتےہیں:اِذَا اَحَبَّ اللّٰہُ تَعَالٰی عَبۡدًا اِبۡتَلَاہُ فَاِنۡ صَبَرَ اجۡتَبَاہٗ فَاِنۡ رَضِیَ اصۡطَفَاہٗیعنی جب اللہ عَزَّ وَجَلَّ کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو اس کو آزمائش میں مبتلا کرتا ہے پس اگر بندہ صبر کرے تووہ اس کو چن لیتا ہے اور اگر راضی رہے تو اس کو برگزیدہ بنا لیتا ہے ۔(5)
قبروں سے اڑکر جنت میں داخل ہونے والے:
(6)…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَر وَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ارشاد ہے :جب قیامت کا دن ہو گا تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ میری امت کے ایک گروہ کو پَر عطا فرمائے گا جن کے ذریعے وہ اپنی قبروں سے اڑ کر جنت میں
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…المعجم الاوسط،۶/ ۴۶۷،حدیث:۹۴۲۷،بتغیر
2…حلية الاولیاء،۱۰/ ۲۰۱،حدیث:۱۴۹۱۹،الرقم:۵۴۴،سھل بن عبداللّٰہ
3…سنن الترمذی، کتاب الزھد، باب ما جاء فی الکفاف والصبر علیہ،۴/ ۱۵۶،حدیث:۲۳۵۶
4…موسوعة الامام ابن ابی الدنیا، کتاب الفرج بعد الشدة،۲/ ۸۴،حدیث:۱
5…فردوس الاخبار ،۱/ ۱۵۱،حدیث:۹۷۶