(2)…
کَمَا بَدَاۡنَاۤ اَوَّلَ خَلْقٍ نُّعِیۡدُہٗ ؕ (پ۱۷،الانبیآء:۱۰۴)
ترجمۂ کنز الایمان:ہم نے جیسے پہلے اسے بنایا تھاویسے ہی پھر کر دیں گے۔
(3)…
جَزَآءً وِّفَاقًا ﴿ؕ۲۶﴾ (پ۳۰،النبا:۲۶) ترجمۂ کنز الایمان: جیسے کو تیسا بدلہ۔
مطلب یہ ہے کہ جزا ان کے اعمال کے موافق ہوگی لہٰذاخالص اعمال کی جزا خالص شراب اور مخلوط اعمال کی جزا مخلوط شراب ہوگی اور محبَّتِ الٰہی اور اعمال میں جتنی مقدار آمیزش ہوگی اتنی مقدار شراب میں بھی آمیزش ہوگی۔(جیساکہ درج تین فرامین باری تعالٰی سے واضح ہے:)
(1)…
فَمَنۡ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ خَیۡرًا یَّرَہٗ ؕ﴿۷﴾ وَ مَنۡ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ شَرًّا یَّرَہٗ ٪﴿۸﴾ (پ۳۰، ا لزلزال:۷،۸)
ترجمۂ کنز الایمان:تو جو ایک ذرہ بھر بھلائی کرے اسے دیکھے گااور جو ایک ذرہ بھر برائی کرے اسے دیکھے گا۔
(2)…
اِنَّ اللہَ لَا یَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ ۚ وَ اِنۡ تَکُ حَسَنَۃً یُّضٰعِفْہَا (پ۵،النساء:۴۰)
ترجمۂ کنز الایمان: اللہ ایک ذرہ بھر ظلم نہیں فرماتااور اگر کوئی نیکی ہو تو اسے دونی کرتا۔
(3)…
وَ اِنۡ کَانَ مِثْقَالَ حَبَّۃٍ مِّنْ خَرْدَلٍ اَتَیۡنَابِہَا ؕ وَکَفٰی بِنَا حٰسِبِیۡنَ ﴿۴۷﴾ (پ۱۷،الانبیآء:۴۷)
ترجمۂ کنز الایمان:اور اگر کوئی چیز رائی کے دانہ کے برابر ہوتم ہم اسے لے آئیں گے اور ہم کافی ہیں حساب کو ۔
جیسی نیت ویسی مراد:
پس جو شخص دنیا میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے محبت کرے مگر اس کا مطلوب جنت کی نعمتیں اور جنتی حور و قصور ہو تو اسے جنت میں قدرت دے دی جائے گی کہ جہاں چاہے رہے تو وہ جنتی غِلمان کے ساتھ کھیلے گا اور جنتی عورتوں سے لطف اندوز ہوگا آخرت میں اس کی لذت اسی پر منتہی ہو جائے گی کیونکہ ہر انسان کو محبت میں