کے تمام دشمنوں اورہر اس شخص پر سخت ہو جو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی ناراضی والے اَفعال کا ارتکاب کرتا ہے جیسا کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے ارشاد فرمایا ہے:
اَشِدَّآءُ عَلَی الْکُفَّارِ رُحَمَآءُ بَیۡنَہُمْ (پ۲۶،الفتح:۲۹) ترجمۂ کنز الایمان: کافروں پر سخت ہیں اور آپس میں نرم دل۔
اورکسی ملامت کرنے والے کی ملامت اسے اس بات سے باز نہیں رکھتی اورنہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لئے غصہ کرنے سے کوئی فعل اس کو پھیر سکتا ہے ۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اپنے اولیا کا یہی وصف بیان کیا ہےجیساکہ
محبَّتِ الٰہی پر فریفتہ:
حدیْثِ قدسی میںاللہ عَزَّ وَجَلَّارشادفرماتا ہے:”وہ میری محبت پر ایسے فریفتہ ہیں جیسے بچہ کسی چیز پر فریفتہ ہوتا ہے اور میرے ذکر کو اس طرح جائے پناہ بناتے ہیں جس طرح گدھ اپنے گھونسلے میں پناہ لیتا ہے اور میرے منع کردہ افعال پر انہیں اس طرح غصہ آتا ہے جس طرح چیتا ناراضی کے وقت غَضَب ناک ہوتا ہے تو لوگوں کے کم یا زیادہ ہونے کی پروا نہیں کرتا ۔“
اس مثال میں غور کرنا چاہئے کیونکہ بچہ جب کسی شے پر فریفتہ ہوتا ہے اس سے بالکل جدا نہیں ہوتا اور اگر اس سے وہ شے لے لی جائے تو جب تک اس کوواپس نہ دی جائے وہ رونے اور چیخنے کے سوا کچھ نہیں کرتا اور سوتے وقت اس کو اپنے ساتھ کپڑوں میں رکھ لیتا ہے اور جب جاگتا ہے تو دوبارہ اس کو پکڑ لیتا ہے جب اس سے جُدا ہوتا ہے رونا شروع کردیتا ہے اور جب اس کو پالیتا ہے توخوش جاتا ہے اور اس شے کے بارے میں جو اس سے جھگڑا کرتا ہے اس سے ناراض ہوتا ہے اور جو اس کو وہ شے د ے اس سے محبت کرتا ہے ۔یوں ہی چیتا غصے کے وقت اپنے قابو میں نہیں رہتا حتّٰی کہ شدت غضب کی وجہ سے اپنی جان کو ہلاکت میں ڈال دیتا ہے ۔
آمیزش والی شراب:
یہ محبت کی علامات ہیں تو جس بندے میں یہ علامات پوری ہوں گی اس کی محبت بھی تام اور خالص ہوگی اور آخرت میں اس کی شراب صاف اور میٹھی ہوگی اور جس کی محبت میںغیر ُاللہ کی محبت کی آمیزش ہوگی وہ