محبَّتِ باری تعالٰی کے لئے دعا:
رحمَتِ عالَم،نورِمُجَسَّمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اس طرح دعا کیا کرتے تھے:”اےاللہ عَزَّ وَجَلَّ!مجھے اپنی محبت عطا فرما اور جو تجھ سے محبت کرتا ہے اس کی محبت اور جو تیری محبت کے قریب کردے اس کی محبت عطا فرمااور اپنی محبت کو میرے نزدیک ٹھنڈے پانی سے بھی زیادہ محبوب بنا۔“(1)
مُحِبّ محبوب کے ساتھ ہوگا:
مروی ہے کہ ایک اَعْرابی نے بارگاہِ رسالت میں حاضرہوکر عرض کی:یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!قیامت کب آئے گی؟رسولِ اَکرم ،شاہِ دوعالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشاد فرمایا:”تم نے اس کے لئےکیا تیاری کی ہے؟“عرض کی:میں نے اس کے لئےبہت زیادہ نماز یں اور روزے تو جمع نہیں کئے البتہ میںاللہ عَزَّ وَجَلَّاور اس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے محبت کرتا ہوں۔رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس سے ارشاد فرمایا:”اَلْمَرْءُ مَعَ مَنْ اَحَبَّ یعنی آدمی اسی کےسا تھ ہوگا جس سے محبت کرے گا۔“(2) (اس حدیث کے راوی )حضرتِ سیِّدُنا انسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں:میں نے اسلام لانے کے بعد مسلمانوں کو جتنا اس بات پر خوش ہوتے دیکھا اتنا کسی اور بات پرخوش ہوتے نہ دیکھا۔(3)
امیر المومنین حضرتِ سیِّدُنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہاشاد فرماتے ہیں:جو شخص خالص محبتِ الٰہی کا مزہ چکھ لیتا ہے تو یہ اس کو طلَبِ دنیا سے دور کردیتا ہے اور اس کو تمام انسانوں سے وَحْشَت دلاتا ہے۔(4)
محبَّتِ الٰہی کسے نصیب ہوتی ہے؟
حضرتِ سیِّدُناحسن بَصْرِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں:جو اپنے ربّعَزَّ وَجَلَّ کو پہچان لیتا ہے وہ اس سے محبت کرتا ہے اور جو دنیا کو پہچان لیتا ہے وہ اس سے بے رغبتی اختیار کرتا ہے اور مومن لہو ولعب میں پڑ کر
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ترمذی، کتاب الدعوات، باب رقم۷۲، ۵/ ۲۹۶،حدیث:۳۵۰۱
2…ترمذی، کتاب الزھد، باب ما جاء ان المرء مع من احب، ۴/ ۱۷۲،حدیث:۲۳۹۲
3…المسند للامام احمد ، مسند انس بن مالک النضر، ۴/ ۳۹۸،حدیث:۱۳۰۶۶
4…تفسیرروح البیان، سورة زخرف، تحت الاية: ۶۷، ۸/ ۳۸۸