Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
855 - 882
٭…چوتھاسبب:(علاج نہ کروانے کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ) بندہ یوں اچھی نیت کرلے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی طرف سے ملنے والی آزمائش پر صبر کرکے ثواب پاؤں گا یا تجربہ کرکے دیکھےکہ میرانفس صبر کی طاقت رکھتا ہے یا نہیں۔
بیماری ومصیبت پر صبر کے متعلق چار فرامین مصطفٰے:
(1)…سب سے زیادہ آزمائشیں انبیائے کرامعَلَیْہِمُ السَّلَامپرآتی ہیں پھر درجہ بدرجہ نیچے والوں پر۔بندے پر آزمائش اس کی ایمانی طاقت کے مطابق آتی ہے اگر ایمان مضبوط ہوتو آزمائش سخت ہوتی ہےاور اگر  ایمان کمزور ہو تو آزمائش بھی  ہلکی ہوتی ہے۔(1)
(2)…اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اپنےبندے کو مصیبت  میں  ڈال کر آزماتاہےجس طرح تم میں سے کوئی ایک  سونے کو آگ میں ڈال کر پَرکھتا ہے، کچھ لوگ خالص سونے کی طرح نکلتے ہیں جن میں ملاوٹ نہیں ہوتی  اور کچھ اس سے کم ہوتے ہیں جبکہ کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جوجلے ہوئے سیاہ کوئلہ کی طرح  نکلتے ہیں۔(2)
(3)…اللہ عَزَّ  وَجَلَّ جب کسی بندے کو محبوب بناناچاہتاہےتواسے آزمائش میں مبتلاکردیتاہے،اگر بندہ اس پر صبر کرے تو اسے چُن لیتاہےاور اگر اس پر راضی بھی رہےتو اسے اپنے لئے خاص  کرلیتا ہے۔(3)
(4)…کیا تم آوارہ گدھوں کی طرح اس بات کو اچھاسمجھتے ہوکہ بیمار ی  نہ آئے!(4)
مومن اور منافق کی پہچان:
	حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتےہیں:”تم مومن کو پاؤگے کہ اس کا دل صحیح سلامت ہوگااور جسم بیمار ہوگاجبکہ منافق کو پاؤگے کہ اس  کاجسم صحیح سلامت ہوگا اور دل بیمار ہوگا۔“(5)
	جب متوکلین نے بیماری اور مصیبت کے فضائل سنے توانہوں نےبیماری کو ترجیح دی اوراسےاچھا جانا تاکہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…سنن الترمذی، کتاب الزھد، باب ما جاء فی الصبر علی البلاء، ۴/ ۱۷۹، حدیث:۲۴۰۶
2…المعجم الکبیر، ۸/ ۱۶۶، حدیث:۷۶۹۸
	شعب الایمان للبیھقی، باب فی الصبر علی المصائب، ۷/ ۱۸۱، حدیث:۹۹۲۴
3…فردوس الاخبار،۱/ ۱۵۱، حدیث:۹۷۶
4…شعب الایمان للبیھقی، باب فی الصبر علی المصائب، ۷/ ۱۶۴، حدیث:۹۸۵۶
5…الزھدللامام احمد بن حنبل، فی فضل ابی ھریرہ، ص۱۸۴، حدیث:۹۰۴