علاج نہ کروانے کے متعلق بزرگان دین کی حکایات و اقوال
حکایت:طبیب مجھے دیکھ چکا ہے
(1)…امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیمار ہوئے تو ان کی خدمت میں عرض کی گئی:”کیا ہم آپ کے لئے طبیب بلوالیں؟“ فرمایا:”میراطبیب مجھے دیکھ چکا ہے، اس نے فرمایاہےکہ میں جو چاہتاہوں کرتاہوں۔“(1)
حکایت:طبیب ہی نے مجھے بیمار کیا ہے
(2)…حضرت سیِّدُنا ابو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیمار ہوئے تو کسی نے پوچھا:آپ کو کیا بیماری ہے؟ فرمایا:”مجھے گناہوں کا مرض ہے۔‘‘عرض کی گئی:آپ کیا چاہتے ہیں؟فرمایا:اپنے گناہوں کی مغفرت چاہتاہوں۔لوگوں نے عرض کی:کیا ہم آپ کے لئے کسی طبیب کو بلائیں؟فرمایا:”طبیب(یعنی رب عَزَّ وَجَلَّ) نے ہی مجھے بیمار کیا ہے۔‘‘(2)
حکایت:آشوب چشم کا علاج نہ کروایا
(3)…ایک مرتبہ حضرت سیِّدُنا ابوذَر غفّاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی آنکھ میں آشوبِ چشم ہواتو کسی نے عرض کی: آپ آنکھوں کا علاج کروائیں۔فرمایا:مجھے ان کی فکر نہیں۔عرض کی گئی:آپ اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دعا کیجئے کہ وہ آپ کو اس مرض سے نجات عطافرمائے۔فرمایا:میں دعامیں وہ چیز مانگوں گاجو ان آنکھوں سے زیادہ اہم ہے۔(3)
حکایت:فالج کا علاج نہ کروایا
(4)…حضرت سیِّدُنا رَبیع بن خَیْثَم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کوفالج کا مرض لَاحق ہوا توان سے کہاگیا:”آپ اس کا
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…موسوعة الامام ابن ابی الدنیا، کتاب المحتضرین، ۵/ ۳۱۲، حدیث:۳۹
2…الزھد للامام احمد بن حنبل، زھد ابی الدرداء، ص۱۶۰، حدیث:۷۱۶
شرح مسند ابی حنیفة لملا علی القاری، مسند حماد بن ابی حنیفة، تحقیق التوکل والتداوی، ص۵۹۵
3…شرح مسند ابی حنیفة لملا علی القاری، مسند حماد بن ابی حنیفة، تحقیق التوکل والتداوی، ص۵۹۵