Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
847 - 882
 تو بنی اسرائیل آپ عَلَیْہِ السَّلَام کے پاس آئے اور مرض  پہچان کر کہنے لگے:”اگر فلاں دوائی سے علاج  کروائیں گے تو صحت یاب ہوجائیں گے۔“ آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا:”میں علاج نہیں کرواؤں گا،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ مجھے علاج کے بغیرشفادےگا۔“ مرض بڑھتاگیا تو لوگوں نےپھر کہا:”فلاں دَوا اس مرض کے لئے آزمودَہ اور مشہور ہے ہم اس سےعلاج کرتے ہیں تو صحت یاب ہوجاتے ہیں۔“ آپ عَلَیْہِ السَّلَام نےوہی ارشاد فرمایا:”میں علاج نہیں کرواؤں گا۔“ مرض اسی طرح برقرار رہا۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے وحی فرمائی:”میری عز ّت وجلال کی قسم!میں اس وقت تک شفانہ دوں گا جب تک اس دوائی سےعلاج نہ کرواؤ جس کےمتعلق  لوگوں نے تم سے کہا۔“ پھر آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے لوگوں سے فرمایا:”فلاں دوائی سے میراعلاج کرو۔“لوگوں نے آپ کاعلاج کیا تو آپ صحت یاب ہوگئےمگر اطمینان قلبی حاصل نہ ہوا۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نےوحی فرمائی:”آپ اپنے توکل کے ذریعے میرے طریقَۂ کار کوبدلنا چاہتے ہیں! میرے علاوہ کون ہے جوجڑی بوٹیوں میں فوائد رکھتاہے؟“(1)
(2)…مروی  ہےکہ ایک نبی عَلَیْہِ السَّلَام کو بیماری لاحق ہوئی تو انہوں نے بارگاہِ الٰہی میں فریاد کی۔حکم ارشاد ہوا:” انڈے کھاؤ۔“(2)
(3)…ایک  نبی عَلَیْہِ السَّلَام نے بارگاہِ الٰہی میں کمزوری کا ذکر کیا تو وحی فرمائی گئی:”گوشت کو دودھ کے ساتھ ملاکر کھاؤکہ ان دونوں میں طاقت ہے۔“(3)
اولاد خوبصورت پیدا ہونے کا نسخہ:
(4)…ایک قوم نے ایک نبی عَلَیْہِ السَّلَام کی خدمت میں بدصورت اولاد پیدا ہونے کی شکایت کی تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے وحی فرمائی کہ انہیں حکم دیجئے اپنی حاملہ عورتوں  کوبِہی دانہ(4) کھلائیں تاکہ اولاد خوبصورت پیدا ہو۔
	یہ عمل حمل کے تیسرے چوتھے مہینے میں کرنا چاہئے کیونکہ انہیں مہینوں میں بچے کی صورت بنائی جاتی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…قوت القلوب،شرح مقام التوکل ووصف احوال المتوکلین، ۲/ ۳۴
2…شعب الایمان للبیھقی، باب فی المطاعم والمشارب…الخ، ۵/ ۱۰۲، حدیث:۵۹۵۰
3…المصنف لابن ابی شیبة، کتاب الطب، باب دواء ا لضعف، ۵/ ۴۶۸، حدیث:۳
4…ایک پھل کا نام جو ناشپاتی اور  سیب کے مشابہ ہے۔(لغت)