Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
843 - 882
٭…چھٹا ادب:(”مُتَوَکِّلْ“ کے لئے گھریلو سامان کے متعلق ایک ادب یہ ہے کہ) اس بات پرغمگین ہوکہ چور چوری کرکے گناہ گار ہوااور عذاب الٰہی کا مستحق ٹھہرااوراس بات پر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا شکر ادا کرے کہ وہ ظالم کے بجائے مظلوم بنااوراسےدنیاکا نقصان پہنچادین کا نہیں۔
مسلمانوں کا خیرخواہ:
	ایک شخص نے کسی عالِمِ دین سے شکایت کی کہ ڈاکوؤں نےاس کا مال لوٹ لیا۔ انہوں نے فرمایا:”اگر تمہیں  اپنے مال کے غم سے زیادہ اس بات کا غم نہیں کہ  مسلمانوں میں لوٹ  مار کرنے والے پیدا ہوچکے ہیں تو تم مسلمانوں کےخیرخواہ نہیں ہو۔“
حکایت:چور سے خیرخواہی
	حضرت سیِّدُنا علی بن فضیل بن عیاض رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ طوافِ کعبہ میں مشغول تھے کہ آپ کے دینا ر چوری ہوگئے۔ ان کے والد نے انہیں غمگین اور روتے ہوئے دیکھا تو پوچھا:”کیا دیناروں پر روتے ہو؟“ جواب دیا:”اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی قسم ! ایسا نہیں ہے،مجھے اس بے چارے پر رونا آرہاہےکہ قیامت کےدن اس سے پوچھاجائے گا تو اس کےپاس کوئی عذرنہ ہوگا۔“
	ایک بزرگرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے کسی نے کہا:جس نے آپ پر ظلم کیا ہےاس کے لئے بددعا کیجئے! انہوں نے فرمایا:چورپر غم کرنے میں اتنامشغول ہوں کہ بددعا کاوقت نہیں۔
	بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن کایہی طریقَۂ کارہوتا تھا۔
چوتھا مقصد:				مرض و نقصان دہ چیز کو دور کرنا
مرض دور کرنے کے اسباب:
	مرض دور کرنےکے اسباب تین طرح کے ہیں:(۱)…یقینی مثلاً  روٹی اور پانی کہ یہ دونوں بھوک اور پیاس کے نقصان کو دور کرنے میں یقینی سبب ہیں۔ (۲)…ظنی مثلاًجسم سے خراب خون نکلوانا،قبض دور کرنے والی دَوا پینا، گرم چیزوں سے جسمانی ٹھنڈک  اور ٹھنڈی چیزوں سے جسمانی گرمی کا علاج کرناکہ یہ فن