اخلاص اور صدق کا بیان(۸)مراقبہ و محاسبہ کا بیان(۹)فکرو عبرت کا بیان(۱۰)موت اور اس کے بعد کا بیان۔
اللہعَزَّ وَجَلَّکاکروڑہاکروڑشکرکہربیع الاول۱۴۳۲ھ بمطابق فروری2011ءمیں شروع ہونے والا اِحْیَآءُالْعُلُوْم کا ترجمہربیع الاول۱۴۳۵ھ بمطابق جنوری2014ء کو پایَۂ تکمیل تک پہنچا(چاروں جلدوں کا ترجمہ کم وپیش 5535 صفحات پر مشتمل ہے)اوریوں اِنتظار کی گھڑیا ں ختم ہوئیں اورشجرِاُمیدثمربارہوگیا۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ!اس جلد پر کل12 اِسلامی بھائیوں نے ترجمہ،نظَرِثانی،تفتیش،پروف ریڈنگ اور تخریج وغیرہ کے کام کی سعادت حاصل کی بالخصوص پانچ اسلامی بھائیوں نے خوب کوشش کی:(۱)ابوواصِف محمدآصف اقبال عطاری مَدَنی(۲)ابومحمدمحمد عمران الٰہی عطاری مَدَنی(۳)محمدگل فراز عطاری مَدَنی(۴)ابوالقیس محمداُویس عطاری مَدَنی(۵)محمد امجد خان عطاری مَدَنیسَلَّمَہُمُ الْغَنِیْ۔اس کتاب کی شرعی تفتیشدارُالافتاءاہلسنَّتکے نائب مفتی حافظمحمدحسان رضاعطاری مَدَنیزِیْدَعِلْمُہٗنےفرمائی ہے۔کتاب کی پہلی اور دوسری جلدکی اشاعت پر بانِیِ دعوتِ اسلامی،قبلہ شیخ طریقت، امیْرِاَہلسنت حضرت علّامہ مولاناابو بلال محمد الیاس عطّاؔرقادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے شعبہ تراجِمِ کُتُب(عَرَبی سے اُردُو) کے تمام اسلامی بھائیوں کواِن دعاؤں سے نوازا:”اللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ کی کاوشیں قبول فرمائے! آپ سب کو پیکرِ اخلاص بنائے!اوربے حساب بخشے!“
کتاب میں جوبھی خوبیاں ہیں یقیناًربِّ رحیمعَزَّ وَجَلَّاوراس کے محبوبِ کریمصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکی عطاؤں، اولیائے کرامرَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامکی عنایتوں اور بانِیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری مُدَّظِلُّہُکی شفقتوں اور پرخلوص دعاؤں کا نتیجہ ہیں اور جوخامیاں ہیں ان میں ہماری غیرارادی کوتاہی کا دخل ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّکی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہمیں دُنیاوی واُخروی ترقّی کے لئے اس کتاب کو پڑھنے،اس پر عمل کرنے اور دوسرے اسلامی بھائیوں بالخصوص مفتیانِ عِظام اور علمائے کرام کی خدمتوں میں تحفۃً پیش کرنے کی سعادت عطا فرمائے اورہمیں اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنے کے لئے مَدَنی اِنعامات پر عمل اور مَدَنی قافلوں میں سَفَر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مَجالِس بَشمول مجلساَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہکو دن دُگنی اوررات چوگُنی ترقی عطا فرمائے! اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
شعبہ تراجم کتب(مَجْلِس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ)