اس آیت مبارکہ میں بظاہرنَفِی اوراِثبات دونوں جمع ہیں لیکن اس کے معنیٰ یہ ہیں کہ اے محبوب کریم آپ کا خاک پھینکنا اس طرح نہیں ہے جس طرح رب کا پھینکنا ہے کیونکہ آپ کا پھینکنا مخلوق کے پھینکنے کی طرح ہے اور مخلوق اور خالق کے پھینکنےکے معنیٰ میں فرق ہے۔
(11)… الَّذِیۡ عَلَّمَ بِالْقَلَمِ ۙ﴿۴﴾ عَلَّمَ الْاِنۡسَانَ مَا لَمْ یَعْلَمْ ؕ﴿۵﴾ (پ۳۰،العلق:۴، ۵)
ترجمۂ کنز الایمان:جس نے قلم سے لکھنا سکھایا آدمی کو سکھایا جو نہ جانتا تھا۔
(12)… اَلرَّحْمٰنُ ۙ﴿۱﴾ عَلَّمَ الْقُرْاٰنَ ؕ﴿۲﴾ خَلَقَ الْاِنۡسَانَ ۙ﴿۳﴾ عَلَّمَہُ الْبَیَانَ ﴿۴﴾ (پ۲۷،الرحمٰن:۱ تا۴)
ترجمۂ کنز الایمان:رحمٰن نے اپنے محبوب کو قرآن سکھایا انسانیت کی جان محمد کو پیدا کیا مَاکَانَ وَمَایَکُوْن کا بیان اُنھیں سکھایا۔
(13)… اِنَّ عَلَیۡنَا بَیَانَہٗ ﴿ؕ۱۹﴾ (پ۲۹،القیامة:۱۹)
ترجمۂ کنز الایمان:بیشک اس کی باریکیوں کا تم پر ظاہر فرمانا ہمارے ذمہ ہے۔
(14)… اَفَرَءَیۡتُمۡ مَّا تُمْنُوۡنَ ﴿ؕ۵۸﴾ ءَاَنۡتُمْ تَخْلُقُوۡنَہٗۤ اَمْ نَحْنُ الْخٰلِقُوۡنَ ﴿۵۹﴾ (پ۲۷،الواقعة:۵۸، ۵۹)
ترجمۂ کنز الایمان:تو بھلا دیکھو تو وہ منی جو گراتے ہو کیا تم اس کا آدمی بناتے ہو یا ہم بنانے والے ہیں۔
فرشتہ صورت بناتاہے:
رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےعورت کے رِحْم پر مُقَرَّرفَرِشتے کے بارےمیں ارشاد فرمایا کہ فرشتہ رحم میں داخل ہوکراپنے ہاتھ میں نُطْفَہ لیتاہےپھر جسمانی صورت بناتا ہےاور بارگاہ ِ الٰہی میں عرض کرتا ہے: اےمیرے رب عَزَّ وَجَلَّ !یہ مُذکَّر ہےیا مُؤَنَّث،اسے سیدھا بناؤں یا عیب دار۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ جو چاہتا ہے وہ فرماتا ہے اور فرشتہ ویسے ہی بنادیتاہے۔(1)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسلم، کتاب القدر، باب کیفیة الخلق الادمی…الخ، ص۱۴۲۱، حدیث:۲۶۴۳، ۲۶۴۵،بتغیر