Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
770 - 882
(5)… فَاَرْسَلْنَاۤ اِلَیۡہَا رُوۡحَنَا فَتَمَثَّلَ لَہَا بَشَرًا سَوِیًّا ﴿۱۷﴾  (پ۱۶،مریم:۱۷)
ترجمۂ کنز الایمان:تو اس کی طرف ہم نے اپنا روحانی بھیجا وہ اس کے سامنے ایک تندرست آدمی کے روپ میں ظاہرہوا۔
(6)… فَنَفَخْنَا فِیۡہِ مِنۡ رُّوۡحِنَا (پ۲۸،التحریم:۱۲)
ترجمۂ کنز الایمان:تو ہم نے اس میں اپنی طرف کی روح پھونکی۔
	حالانکہ پھونکنے والےحضرت سیِّدُنا جبریل امین عَلَیْہِ السَّلَامہیں۔اسی طرح مزید ارشاد فرماتاہے:
(7)… فَاِذَا قَرَاۡنٰہُ فَاتَّبِعْ قُرْاٰنَہٗ ﴿ۚ۱۸﴾ (پ۲۹،القیامة:۱۸)
ترجمۂ کنز الایمان:تو جب ہم اسے پڑھ چکیں اس وقت اُس پڑھے ہوئے کی اتباع کرو۔
	حالانکہ وحی لانے والے حضرت سیِّدُنا جبریل امین عَلَیْہِ السَّلَامہیں۔
(8)… قَاتِلُوۡہُمْ یُعَذِّبْہُمُ اللہُ بِاَیۡدِیۡکُمْ (پ۱۰،التوبة:۱۴)
ترجمۂ کنز الایمان:تو ان سے لڑو اللہ انھیں عذاب دےگا تمہارے ہاتھوں۔
	اس آیت مبارکہ میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے قتل کرنے کی نسبت مؤمنین کی طرف اور عذاب دینے  کی نسبت اپنی جانب فرمائی ہے اورقتل کرنا عذاب دینا ہی ہے۔اسی طرح قتل کرنےکی نسبت اپنی جانب بھی فرمائی ہے جیساکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
(9)… فَلَمْ تَقْتُلُوۡہُمْ وَلٰکِنَّ اللہَ قَتَلَہُمْ ۪ (پ۹،الانفال:۱۷)
ترجمۂ کنز الایمان:تو تم نے انھیں قتل نہ کیا بلکہ اللہ نے اُنھیں قتل کیا۔
(10)…  وَمَا رَمَیۡتَ اِذْ رَمَیۡتَ وَلٰکِنَّ اللہَ رَمٰی ۚ (پ۹،الانفال:۱۷)
ترجمۂ کنز الایمان:اور اے محبوب وہ خاک جو تم نے پھینکی تم نے نہ پھینکی تھی بلکہ اللہ نے پھینکی۔