Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
754 - 882
 طَے کرنے کی طاقت رکھتاہوں یا نہیں ؟کیا اس کی کوئی نشانی ہے؟عِلم نے کہا:جی ہاں۔تم اپنی آنکھیں کھولو،اپنی دونوں آنکھوں کی روشنی جمع کرواور میری جانب دیکھو،اگروہ قلم نظر آجائے جس کے ذرِیعے دل کی تختی پر لکھا جاتاہے تو تم اس راستہ پر چل سکتے ہوکیونکہ جو ”عَالَمُ الْجَبَـرُوْت“ سے بڑھ کر ”عَالَمُ الْمَلَکُوْت“ کا دروازہ کھٹکھٹاتا ہے اسے قلم دکھادیاجاتاہے،کیا تم نہیں جانتے جب یہ فرمان الٰہی نازل ہوا:
اِقْرَاۡ وَ رَبُّکَ الْاَکْرَمُ ۙ﴿۳﴾ الَّذِیۡ عَلَّمَ بِالْقَلَمِ ۙ﴿۴﴾ عَلَّمَ الْاِنۡسَانَ مَا لَمْ یَعْلَمْ ؕ﴿۵﴾  (پ۳۰،العلق:۳ تا۵)
ترجمۂ کنز الایمان:پڑھو اور تمہارا رب ہی سب سے بڑا کریم جس نے قلم سے لکھنا سکھایا آدمی کو سکھایا جو نہ جانتا تھا۔
	تو حضورنبیّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر  ابتدا ہی میں قلم واضح کردیا گیا تھا۔
	سالِک نے کہا:میں نے اپنی آنکھیں کھولیں اور غور سے دیکھا۔خدا کی قسم!میں نے نہ کسی سرکنڈہ کو دیکھا، نہ کسی لکڑی کودیکھا، نہ کسی اورقلم کو جانا سوائے اس قلم کے جوموجود ہے۔عِلم نے کہا :تم مرکز سے دور نکل گئے،کیا تم نے نہیں سناکہ گھریلوسامان مالک مکان کی خواہش کےمطابق ہوتا ہے؟کیا تمہیں نہیں معلوم کہ ذات باری تعالیٰ کی کسی ذات سے مُشابَہَت نہیں؟نہ اس کا دست قدرت کسی کے ہاتھ کی طرح  ہے، نہ اس کا قلم کسی کے قلم کی طرح ہے،نہ اس کاکلام  کسی کے کلام کی طرح ہے،نہ اس کی تحریر کسی کی تحریر کی طرح ہے۔یہ”عَالَمُ الْمَلَکُوْت“کےاُمورالٰہیہ ہیں،دوسروں کی طرح  اس کے لئے جسم اور مکان نہیں، دوسروں کے برخلاف اس کا دست قدرت ہڈی،خون،گوشت سے پاک  ہے، نہ اس کا قلم سرکنڈہ کا ہے،نہ اس کی تختی لکڑی کی ہے، نہ اس کا کلام آواز اور حروف پر مشتمل ہے،نہ اس کی تحریر عدداور نشانات والی ہے،نہ اس کی سیاہی پھٹکری اور مازو(1) جیسی ہے،اگر تم ان چیزوں کو اس طرح نہیں دیکھ سکتے تو میں تمہیں  مخنّث سمجھتا ہوں کیونکہ تشبیہ سے پاک سمجھنے والی جنس مردہے اور تشبیہ دینے والی جنس عورت ہے۔تم ان کے درمیان میں ہو، میں تمہیں ان دونوں کےدرمیان پریشان دیکھتا ہوں،تم نہ اِس طرف ہو،نہ اُس طرف،تم کس طرحاللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی ذات و صفات کو جسم اور جسمانی صفات سےپاک سمجھوگے؟تم کس طرح کلام الٰہی کو حروف اور آواز سے پاک سمجھو گے؟تم کس طرح اس کےدستِ قدرت،قلم،تختی اور تحریر کو 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… ایک قسم کی دوا۔