Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
735 - 882
 لَکُمْ رِزْقًا فَابْتَغُوۡا عِنۡدَ اللہِ الرِّزْقَ وَاعْبُدُوۡہُ (پ۲۰،العنکبوت:۱۷)
ہو تمہاری روزی کے کچھ مالک نہیں تو اللہ کے پاس رزق ڈھونڈو اور اس کی بندگی کرو۔
(10)… وَ لِلہِ خَزَآئِنُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ لٰکِنَّ الْمُنٰفِقِیۡنَ لَا یَفْقَہُوۡنَ ﴿۷﴾ (پ۲۸،المنٰفقون:۷)
ترجمۂ کنز الایمان:اور اللہ ہی کے لیے ہیں آسمانوں اور زمین کے خزانے مگر منافقوں کو سمجھ نہیں۔
(11)… یُدَبِّرُ الۡاَمْرَؕ مَا مِنۡ شَفِیۡعٍ اِلَّا مِنۡۢ بَعْدِ اِذْنِہٖؕ (پ۱۱، یونس:۳)
ترجمۂ کنز الایمان:کام کی تدبیر فرماتا ہے کوئی سفارشی نہیں مگر اس کی اجازت کے بعد۔
	جو کچھ قرآن پاک میں  توحید کے متعلق ذکر ہے وہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ دوسروں سے توقعات ختم کرکے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی ذات پر ہی بھروسا کیا جائے۔
توکل کے متعلق چھ فرامین مصطفٰے:
(1)…رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:”مجھے حج کے زمانے میں تمام اُمتیں دکھائی گئیں میں نے اپنی اُمت کو دیکھا کہ کثرت کی وجہ سے میدان اور پہاڑ بھرے ہوئے ہیں، ان کی کثرت نے مجھے خوش  کردیا۔“ مجھ سے پوچھا گیا:کیا آپ اس پر راضی ہیں؟میں نے کہا:”ہاں!“پھر کہا گیا:ان کے علاوہ مزید70ہزار ہیں جو جنّت میں بغیر حساب داخل ہوں گے۔ بارگاہِ رسالت میں عرض کی گئی: یارسولَ اللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!وہ کون لوگ ہیں؟ارشاد فرمایا:”وہ لوگ جو اپنے بدن نہیں  داغتے، کسی چیز سے بد شگونی نہیں لیتےاور نہ جھاڑ پھونک(اور تعویذ گنڈا)کرواتے ہیں(1) اور اپنے رب عَزَّ  وَجَلَّ پر توکل کرتے ہیں۔“حضرت
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…صحیح بخاری شریف کتاب الطب،باب رُقْیَۃِ الحَیَّۃِ وَالْعَقْرَب، جلد4، صفحہ32پر ہے کہ حضرت سیِّدُنا اسود بن یزید رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:میں نےام المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے زہریلے جانوروں کےکاٹنے پر دم کرنے کے بارے میں پوچھا تو فرمایاکہرسولُ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس کی اجازت دی ہے۔مفتی شریف الحق امجدی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیاس کی شرح میں فرماتے ہیں:(حدیث کے عربی متن میں موجود)رَخَّصَ کا لفظ بتارہا ہےکہ پہلے ممانعت تھی پھر بعد میں اجازت عطافرمائی وجہ یہ ہےکہ عہد جاہلیت میں مختلف قسموں کے منتر تھے جن میں ایسے کلمات…۔۔۔۔۔