Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
734 - 882
 لئے کسی قسم کی رُکاوٹ ہوتی ہے۔
(5)… اَلَیۡسَ اللہُ بِکَافٍ عَبْدَہٗ ؕ (پ۲۴،الزمر:۳۶)
ترجمۂ کنز الایمان:کیا اللہ اپنے بندوں کو کافی نہیں۔
	اب کوئی شخص اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے غیر سے فائدہ طلب کرے گا تو وہ توکل کوچھوڑنے اور اس آیت مبارکہ کو جھٹلانے والا ہوگا کیونکہ آیت مبارکہ میں سوال کا یہ انداز حق بات کو قبول کروانے  والا ہے جیسے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:
(6)… ہَلْ اَتٰی عَلَی الْاِنۡسَانِ حِیۡنٌ مِّنَ الدَّہۡرِ لَمْ یَکُنۡ شَیْـًٔا مَّذْکُوۡرًا ﴿۱﴾ (پ۲۹،الدھر:۱)
ترجمۂ کنز الایمان:بےشک آدمی پر ایک وقت وہ گزرا کہ کہیں اس کا نام بھی نہ تھا۔
(7)… وَمَنۡ یَّتَوَکَّلْ عَلَی اللہِ فَاِنَّ اللہَ عَزِیۡزٌ حَکِیۡمٌ ﴿۴۹﴾ (پ۱۰،الانفال:۴۹)
ترجمۂ کنز الایمان:اور جو اللہ پر بھروسہ کرے تو بےشک اللہ غالب حکمت والا ہے۔
	یعنی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ایسا غالب و عزت والا ہے کہ جو شخص اس کی پناہ میں آجائے وہ ذلیل نہیں ہوتا،جو اس  سے وابستہ ہوجائےاوراس کےسایَۂ رحمت میں آجائے وہ ہلاک نہیں ہوتااور وہ ایسا حکمت والا ہے جو اس کی تدبیر پربھروسا کرتاہے وہ اسے عاجز اور بےبس نہیں چھوڑتا۔
(8)…  اِنَّ الَّذِیۡنَ تَدْعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللہِ عِبَادٌ اَمْثَالُکُمْ (پ۹،الاعراف:۱۹۴)
ترجمۂ کنز الایمان:بےشک وہ جن کو تم اللہ کے سوا پوجتے ہو تمہاری طرح بندے ہیں۔
	یعنی یہ ارشاد فرمایا کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے علاوہ سب بندے اورتابع ہیں اور تمہاری ہی طرح حاجت مند ہیں لہٰذا تم ان پر کس طرح توکل کرسکتے ہو۔
(9)…   اِنَّ الَّذِیۡنَ تَعْبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللہِ لَایَمْلِکُوۡنَ
ترجمۂ کنز الایمان:بےشک وہ جنھیں تم اللہ کے سوا پوجتے