اللہُ الْمُبِیْنسازوسامان میں کمی کی غرض سے ایک چیز کو کئی کاموں کے لئے استعمال کرنا پسند فرماتے تھے۔
(۳)…ادنیٰ درجہ یہ ہے کہ ہر کام کے لئے الگ الگ سامان موجود ہو لیکن یہ ضروری ہے کہ وہ سامان سب سے ہلکی اور معمولی جنس کا ہو، ایک کام کے لئے ایک سے زائد چیزیں رکھنے والا یا پھر عمدہ جنس کی اشیاء استعمال کرنے والا شخص گھریلو سازوسامان کے معاملے میں زہد کے تمام درجات سے محروم اور فضولیات کی طلب میں مشغول ہونے والا ہے۔
اس معاملے میں رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماورصحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکی زندگی ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے۔چنانچہ
حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کا گھریلو سازوسامان میں زہد:
حضرت سیِّدَتناعائشہ صدیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں:پیارے مصطفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمجس بستر پر آرام فرماتے تھے وہ چمڑے کا بنا ہوا تھا اور اس میں کھجور کےدرخت کی چھال بھری ہوئی تھی۔(1)
حضرت سیِّدُنا فضیل بن عِیاض رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا بستر ایک دوتہہ کئے ہوئے کمبل اور کھجور کی چھال بھرے ہوئے چمڑے کے تکیے پر مشتمل تھا۔(2)
بسترِ نبوی دیکھ کر فارُوقِ اعظمرَضِیَ اللہُ عَنْہروپڑے:
حضرت سیِّدُناعُمَرفارُوقِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبارگاہِ رسالت میں حاضر ہوئے تودیکھا کہ دوجہاں کے سلطان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکھجور کی چھال سے بُنی ہوئی چارپائی پر آرام فرماتھے جس کے سبب مبارک پہلوؤ ں پرنشانات پڑگئے تھے۔یہ منظر دیکھ کرآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہاشک بار ہوگئے۔حضورنبیّ کریم، رَ ءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے استفسار فرمایا:اے عمر!کیوں روتے ہو؟عرض کی:مجھے اس بات نے رلادیا کہ قیصر وکسریٰ جیسے بادشاہ تو دنیوی آسائشوں میں زندگی گزار رہے ہیں اورآپ اللہ عَزَّ وَجَلَّکے محبوب و چنے ہوئے بندےاوررسول ہونے کے باوجود کھجور کی چھال سے بُنی ہوئی ایک چارپائی پر آرام فرماہیں۔ آپ صَلَّی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسلم، کتاب اللباس، باب التواضع فی اللباس…الخ،ص۱۱۵۳، حدیث:۲۰۸۲
2…الطبقات الکبری لابن سعد، ذکر ضجاع رسول اللہ و افتراشہ،۱/ ۳۶۰،عن عائشة رضی اللہ عنھا