حاکِمِ مِصر کی عاجزی:
حضرت سیِّدُنافُضالہ بن عُبَیْد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہجن دنوں مِصر کے حاکم تھے ان دنوں کسی نے آپ کو ننگے پاؤں اور غبار آلود دیکھ کرعرض کی:مصر کے حاکم ہونے کے باوجود آپ اس حالت میں ہیں؟آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا:مصطفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ہمیں عیش پسندی سے منع فرمایا تھا اور حکم دیا تھا کہ ہم کبھی کبھی ننگے پاؤں رہا کریں۔(1)
حضرت سیِّدُناعلیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمنےامیرالمؤمنین حضرت سیِّدُناعُمَرفارُوقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے کہا:اگرآپ اپنے دونوں ساتھیوں(یعنی سركارِ مدينہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماورامیرالمؤمنین حضرت سیِّدُناابوبکرصدیقرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ)سے ملنا چاہتے ہیں تو اپنی قمیص میں پیوند لگائیں،تہہ بند کواونچا رکھیں، پیوند لگے ہوئے جوتے استعمال کریں اور بھوک سے کم کھائیں۔(2)
امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُناعُمَرفارُوقِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں:کُھردرااورموٹالباس پہنواور عجمیوں یعنی قیصرو کسریٰ کے لباس سے بچو۔(3)
امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُناعلیُّ المرتضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمفرماتے ہیں:جو شخص کسی قوم کی سی وضع قطع اختیار کرے تو وہ انہیں میں سے ہے۔(4)
اُمَّت کے بدترین افراد:
حضورنبیّ اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالی شان ہے:اِنَّ مِنْ شِرَارِ اُمَّتِىَ الَّذِيْنَ غُذُّوْا بِالنَّعِيْمِ يَطْلُبُوْنَ اَلْوَانَ الطَّعَامِ وَاَلْوَانَ الثِّيَابِ وَيَتَشَدَّقُوْنَ فىِ الْـكَلَامِیعنی میری اُمَّت کے بدترین افرادوہ بھی ہیں جنہوں نے نعمتوں میں پرورش پائی۔یہ وہ لوگ ہیں جو قسم قسم کے کھانے اور طرح طرح کے لباس کی تلاش میں رہتے اور باچھیں کھول کر باتیں کرتے ہیں۔(5)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…سنن ابی داود، کتاب الترجل، باب النھی عن کثیر من الارفاہ،۴/ ۱۰۲،حدیث:۴۱۶۰
2…موسوعة الامام ابن ابی الدنیا، کتاب الجوع،۴/ ۸۳، حدیث:۲۴،بتقدم وتاخر
3…قوت القلوب،الفصل الثانی والثلاثون،شرح مقامات الیقین،۱/ ۴۲۸
4…سنن ابی داود، کتاب اللباس، باب فی لبس الشھرة،۴/ ۶۲،حدیث:۴۰۳۱،عن ابن عمررضی اللہ عنھما
5…الزھد للامام احمد بن حنبل، حکمة عیسی علیہ السلام،ص۱۱۲، حدیث:۴۰۲