Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
701 - 882
 عَزَّ  وَجَلَّ  کے لئے ہو،یہ وہ لباس ہے جو سَتْر پوشی کردے۔(۲)…جو نفس کے لئے ہو،یہ وہ لباس ہے جس میں نرمی کو طلب کیا جائے۔(۳)…جو لوگوں کے لئے ہو،یہ وہ لبا س ہے جس میں خوبصورتی اورحسن کو طلب کیا جائے۔
	ایک بزرگرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:جس کا لباس باریک ہو اس کا دین بھی پتلا ہوگا۔
	تابعین میں سے اکثر علمارَحِمَہُمُ اللہُ تعالٰی کے لباس کی قیمت 20 سے30درہم کے درمیان ہوتی تھی۔
	حضرت سیِّدُناسلیمان خواصرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہدو کپڑوں یعنی قمیص اورتہہ بندسے زیادہ نہیں پہنتے تھے اور بعض اوقات قمیص کے دامن کو موڑ کر سر پر ڈال لیتے تھے۔
	ایک بزرگرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:زہد کی ابتدا لباس سے ہوتی ہے ۔
سادہ لباس ایمان میں سے ہے:
	جانِ ایمان،رحمَتِ عالمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالی شان ہے:اَلْبَذَاذَةُ مِنَ الْاِیْمَانِیعنی سادہ لباس پہننا  ایمان میں سے ہے۔(1)
رضائے الٰہی کے لئے عمدہ لباس ترک کرنے کی فضیلت:
	مروی ہے کہ’’جوشخص قُدرت واِستطاعت کے باوجوداللہ عَزَّ  وَجَلَّکے لئے تواضع کرتے ہوئے اور اس کی رضا کے حصول کی نیت سے عمدہ لباس پہننا ترک کردے تواللہ عَزَّ  وَجَلَّپر حق ہے کہ اس کے لئے جنت کے یاقوت سے بنے ہوئے صندوقوں میں ریشمی لباس جمع فرمادے۔(2)
	منقول ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّنےایک نبی عَلَیْہِ السَّلَام کی طرف  وحی فرمائی:میرے اولیا سے فرما دیجئےکہ میرے دشمنوں کا لباس نہ پہنا کریں اور نہ ہی ایسی جگہوں پر جائیں جہاں میرے دشمن جاتے ہیں ورنہ یہ بھی ان کی طرح میرے دشمنوں میں سے ہوجائیں گے۔(3)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…سنن ابی داود، کتاب الترجل، باب النہی عن کثیر من الارفاہ،۴/ ۱۰۲،حدیث:۴۱۶۱
2…سنن ابی داود، کتاب الادب، باب من کظم غیظا،۴/ ۳۲۶،حدیث:۴۷۷۸،بتغیر
	موسوعة الامام ابن ابی الدنیا، کتاب التواضع والخمول،باب التواضع فی اللباس،۳/ ۵۶۶،حدیث:۱۵۶
3…حلیة الاولیاء، مالک بن دینار،۲/ ۴۲۱، حدیث:۲۸۱۷