Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
7 - 882
	پیارے اسلامی بھائیو!اس حدیْثِ قُدسی میں گویا اِنسانی ترقّی کی معراج کو بیان کیا گیا ہے کہ اگر بندہ صحیح معنوں میںاللہورسول عَزَّ  وَجَلَّو صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بتائے ہوئے عُمدہ اَخلاق واَحکام پرسچے دل کے ساتھ کار بند ہوجائےیوں کہ بندہ اپنے گناہوں سے توبہ کرے ،صبروشکر کا دامن تھامے رہے ،خوف وخشیت کے ساتھ ساتھ امیدِ رحمت رکھے،خواہشات سے کنارہ کش ہو کر فقروزُہْدمیں زندگی بسر کرے، توحیدِباری تعالیٰ کو سامنے رکھتے ہوئے توکُّل اختیار کرے ،ربُّ العالمینجَلَّ جَلَالُہٗ کی محبت وشوق اور اُنْسِیَّت ورِضا پر ثابت قدم رہے،صدق واخلاص کا پیکر بنےاور نیت کو درست رکھے ، مراقبہ و محاسبہ کو حلیف خاص رکھے،فکر وعبرت کو اہمیت دے  اوربالخصوص موت اور اس کے بعد کے احوال یاد رکھے توترقّی وکامیابی اس کے قدم چومے گی اور دنیاوآخرت میں سُرخُرُوئی اس کا مقدر بن جائے گی۔
	اس وقت آپ کے ہاتھوں میں عالمگیرشُہْرت کی حامل کتاب’’اِحْیَآءُالْعُلُوْم“کی چوتھی جلد کااردو ترجمہ ہے۔یہ  ترجمہ اردو میں دو جلدوں پر مشتمل ہوگا۔عنقریب ترجمے کی پانچویں جلد بھی آپ کے ہاتھوں میں ہوگی۔اس چوتھی اور عنقریب آنے والی  پانچویں جلدمیں ایسے ہی عمدہ اخلاق کو بیان کیا گیا ہے جو ایک بندے کو ترقّی کی شاہراہ پر گامزن کرتے ہیں۔اِن کواصطلاحِ تَصَوُّف میں”مُنْجِیَات“(نجات دلانے والے امور)کہا جاتا ہے ۔خودمُصَنِّفِ کتاب،حُجَّۃُ الْاِسْلَامحضرت سیِّدُنااِمام محمدبن محمدغزالی شافعیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِیان کے بارے میں فرماتے ہیں:میں مُنْجِیَات کے بیان میں ہر اس قابِل تعریف خصلت وخوبی کو بیان کروں گا جس میں رغبت کی جاتی ہے یعنی مُقَرَّبِیْن اور صِدِّیْقِیْن کی وہ عادات جن کے ذریعے بندہ اپنے ربعَزَّ  وَجَلَّ کاقرب حاصل کرتا ہے۔(1)
	علامہ سیِّدمحمدمُرتضٰی زبیدیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں:حضرت سیِّدُناامامِ غزالیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِی نے کتاب کے اس حصے(یعنیمُنْجِیات)میں ہرخصلت کے متعلق چھ چیزیں بیان فرمائی ہیں:اس کی تعریف، حقیقت، سبب،نتیجہ،علامت اور فضیلت۔(2)
	ان دونوں جلدوں میں بیان کردہ خصلتیں اورعُمدہ اَخلاق درج ذیل ہیں:(۱)توبہ کا بیان(۲)صبرو شکر کا بیان (۳)خوف و رجا کا بیان(۴)فقر و زہد کا بیان(۵)توحید و توکُّل کا بیان(۶)شوق ومحبت اور انس ورضا کا بیان(۷) نیت 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…احیاء العلوم،مقدمةالمصنف،۱/ ۱۷
2…اتحاف السادةالمتقین،۱/ ۸۹