مجھے مشغول کردیا،اسے ابو جَہم کے پاس لے جاؤ اور ان کی چادر مجھے لا دو(1)۔(2)گویاآپ نے عمدہ کپڑےکے بجائے معمولی چادرکو اختیارفرمایا۔
نعلیْنِ مبارکین کے تَسمے پرانے ہوگئے تو ان کی جگہ نئے تسمے ڈال دیئےگئے،آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ان میں نماز ادا فرمائی،سلام پھیرنے کے بعد ارشاد فرمایا:ان نئے تسموں کی جگہ وہی پرانے تسمے ڈال دو کیونکہ نماز کے دوران میری توجہ ان کی طرف ہوگئی تھی ۔(3)
ایک مرتبہ سونے کی انگوٹھی پہنی،جب منبر پرتشریف فرما ہوئے تو آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نظر انگوٹھی پر پڑی۔آپ نے اسے اتار کر پھینک دیا اورارشادفرمایا:اس نے مجھے تم سے مشغول کردیا ،میں ایک نظر اس کو دیکھتا اور ایک نظر تم کو۔(4)
ایک مرتبہ نئے جوتے بنوائے جو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو پسند آئے۔آپ فوراًسجدے میں تشریف لے گئے اورارشادفرمایا:مجھے یہ جوتے پسند آئے،لہٰذامیںاللہ عَزَّ وَجَلَّکے لئے تواضُع کرتا ہوں اس خوف سے کہ کہیں وہ مجھ سے ناراض نہ ہوجائے۔پھر وہ جوتے لیئےباہر تشریف لائے اور جو پہلا مسکین ملا اسے عنایت فرمادیئے۔(5)
نہیں سنتا ہی نہیں مانگنے والا تیرا:
حضرت سیِّدُنا سِنان بن سعدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مفسرشہیر،حکیم الامت مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانمراٰة المناجیح،جلد1،صفحہ466پر اس کے تحت فرماتے ہیں: خیال رہے کہ یہ سب اپنی امت کی تعلیم کے لئے ہے قلب پاک مصطفٰی کی واردات مختلف ہیں،کبھی کپڑے کے بیل بوٹے سے خضوع خشوع کم ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے اور کبھی میدان جہاد میں تلواروں کے سایہ میں نماز پڑھتے ہیں اور خشوع میں کوئی فرق نہیں آتا کبھی بشریت کا ظہور ہے اور کبھی نورانیت کی جلوہ گری۔
2…بخاری،کتاب الاذان، باب التفات فی الصلاة،۱/ ۲۶۵،حدیث:۷۵۲،’’النظر‘‘بدلہ’’اعلام‘‘
3…الزھد لابن المبارک، باب فی التواضع،ص۱۳۵،حدیث:۴۰۲ ،بتغیر
4…السنن الکبری للنسائی، کتاب الزینة، باب طرح الخاتم وترک لبسہ،۵/ ۴۵۶،حدیث:۹۵۴۳
5…قوت القلوب،الفصل الثانی والثلاثون،شرح مقامات الیقین،۱/ ۴۳۲