Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
696 - 882
	اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے پیارے حبیب،حبیْبِ لبیبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ایک دن سُنْدُس کی بنی ہوئی ریشمی چادر پہنی جس پر زرد دھاریاں تھیں،اس کی قیمت200درہم تھی۔(1)صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانحیرت سے اس چادرکو ہاتھ لگاتے اور بارگاہِ رسالت میں عرض کرتے:یارسولَاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!کیا یہ آپ پر جنت سے نازل ہوئی ہے؟
حضورصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکے ریشم پہننے کی حکمت:
	یہ چادراسکندریہ کے بادشاہ مُقَوْقَس نے پیارے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خدمت میں تحفۃً بھیجی تھی،آپ نےاس کے اِعزاز کے لئے اس چادر کو  پہنا  اور پھر اتار کرازروئے بھلائی ایک مشرک کو بھیج دی،اس کے بعدآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ریشم اور دیباج کا پہننا حرام قرار دے دیا،گویا کہ آپ نے اس کی حرمت  کی تاکید کے لئےاسے اولاً پہنا ،جیسا کہ آپ نے ایک دن سونے کی انگوٹھی پہنی ،پھر اس کے بعد اس کا پہننا مردوں کے لئے حرام فرمادیا،(2)اورجیسا کہ آپ نےحضرت سیِّدَتُنا بَرِیْرَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے متعلِّق ام المؤمنین حضرت سیِّدَتُناعائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے ارشادفرمایا:اِشْتَرِطِیْ لِاَهْلِهَا الْوَ  لَاءیعنی اس کے گھر والوں کے لئے وِلاکی شرط کرلو۔(3)جب انہوں نے یہ شرط کرلی تو آپ منبرپر تشریف لائے اور اسے حرام فرمادیااورجیسے کہ آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے(غزوہ اَوْطاس میں) تین دن کے لئےمتْعہ یعنی عارِضی نکاح کو مباح فرمایا اور پھر نکاح کی تاکید کے لئے اسے حرام فرمادیا۔(4)
آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کی عاجزی و انکساری:
	مکی مدنی مصطفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ایک دفعہ سیاہ دھاری دار چادر میں نماز ادا فرمائی،سلام پھیرنے کے بعد ارشادفرمایا:شَغَلَنِىَ النَّظْرُ اِلٰى هٰذِهٖ اِذْهَبُوْا بِهَا اِلٰی اَبِیْ جَهْمَ وَائْتُوْنِىْ بِاَنْبِجَانِيَّتِهٖیعنی اس کی طرف دیکھنے نے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…سنن ابی داود، کتاب اللباس، باب من کرہ(لبس الحریر)،۴/ ۶۷،حدیث:۴۰۴۷،بتغیر
	قوت القلوب،الفصل الثانی والثلاثون،شرح مقامات الیقین،۱/ ۴۳۱
2…السنن الکبری للنسائی،کتاب الزینة، باب ذکر اختلاف الفاظ…الخ ،۵/ ۴۵۶،حدیث:۹۵۴۵
3…بخاری،کتاب الشروط، باب ما یجوز من شروط المکاتب…الخ،۲/ ۲۲۱، حدیث:۲۷۲۶،مفھومًا
4…مسلم،کتاب النکاح، باب نکاح المتعة…الخ،ص۷۲۸،حدیث: ۱۴۰۵