Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
695 - 882
 کر کھانا کھاؤں گا۔	امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُناعُمَر فارُوقِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا:جو شخص سیرتِ مصطفٰے کا مشاہدہ کرنا چاہے تو وہ عَمْرو بن اسودکو دیکھ لے۔(1)
لباسِ شہرت کی نحوست:
	ایک روایت میں ہے:جو بندہ بھی  شہرت کا لباس پہنتا ہے تواللہ عَزَّ  وَجَلَّاس سے اس وقت تک اِعراض فرماتا ہے جب تک وہ اسے اتارنہ  دے اگرچہ وہ بندہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّکا محبوب ہی کیوں نہ ہو۔(2)
لباسِ مصطفٰے:
	حضورنبیّ پاک،صاحِبِ لولاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے چاردرہم کے عِوَض ایک کپڑا خرید فرمایا اور جو دوکپڑے آپ زیْبِ تن فرمایا کرتے تھے ان کی قیمت10درہم تھی۔(3)آپ کے مبارک تہہ بند کی لمبائی ساڑھےچارگزتھی۔(4)آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے تین درہم کے عوض پاجامہ خریدفرمایا تھا۔(5) آپ دو سفيد اُونی شملے پہنتے تھے(6) جنہیں حُلّہ کہا جاتا تھا کیونکہ یہ ایک ہی جنس کے دو کپڑے تھے۔بعض اوقات دوموٹی یمنی یا سحولی چادریں زیْبِ تن فرمایا کرتے تھے۔(7)
	ایک روایت میں ہے کہ حضور نبیّ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی مبارک قمیص یوں محسوس ہوتی گویا تیل والی ہو(کیونکہ آپ سراقدس اور داڑھی مبارک میں تیل بکثرت استعمال فرماتے تھے)۔(8)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند عمر بن الخطاب،۱/ ۵۰، حدیث:۱۱۵
2…سنن ابن ماجہ، کتاب اللباس، باب من لبس شہرة من الثیاب،۴/ ۱۶۳،حدیث:۳۶۰۸،دون’’وان کان عندہ حبیبًا‘‘
	المصنف لابن ابی شیبة، کتاب اللباس، باب من کرہ ان یلبس المشہور من الثیاب،۶/ ۸۱، حدیث:۳،’’کریمًا‘‘بدلہ’’حبیبًا‘‘
3…المعجم الکبیر،۱۲/ ۳۳۷،حدیث:۱۳۶۰۷ …… قوت القلوب،الفصل الثانی والثلاثون،شرح مقامات الیقین،۱/ ۴۳۱
4… قوت القلوب،الفصل الثانی والثلاثون،شرح مقامات الیقین،۱/ ۴۳۱
5…السنن الکبری للنسائی،کتاب الزینة، باب السراویل،۵/ ۴۸۲، حدیث:۹۶۷۱
6… قوت القلوب،الفصل الثانی والثلاثون،شرح مقامات الیقین،۱/ ۴۳۱
7… قوت القلوب،الفصل الثانی والثلاثون،شرح مقامات الیقین،۱/ ۴۳۱
8…الشمائل المحمدیة للترمذی، باب ما جاء فی ترجل رسول اللہ،ص۳۹، حدیث:۳۲