Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
689 - 882
ضروریات زندگی کی چھ قسمیں ہیں:
	فضول کی اقسام کی تفصیل بیان کرنا ہمارے لئے ممکن نہیں کیونکہ اس کی کوئی حد نہیں ہےالبتہ ضروری کی حد بندی ہوسکتی ہے۔ضروری چیزوں کی مقدار،جنس اور اوقات میں بھی فضول کا دخل ہوسکتا ہے،لہٰذا اس میں زہد کا بیان ضروری ہےاورضروری چیزیں چھ طرح کی ہیں:(۱)غذا(۲)لباس (۳)رہائش(۴) گھر کا سازوسامان (۵)نکاح(۶)مال۔
	یہ چھ چیزیں اغراض میں سے ہیں اور انسان عزت ومرتبہ اسی لئے چاہتا ہے کہ اَغراض کو حاصل کر سکے۔ ہم نے مُہْلِکات کے بیان میں’’کتاب الر  یا ء‘‘میں جاہ کے معنیٰ،مخلوق کی اس سے محبت کا سبب اور اس سے بچنے کا طریقہ بیان کردیا ہے ۔یہاں ہم صرف ان چھ ضروری چیزوں کے بیان پر اکتفا کریں گے۔
پہلی ضرورت غذا
	انسان کے لئے اس قدر حلال غذا ضروری ہے جو اس کی پیٹھ  سیدھی رکھ سکے لیکن غذا کے معاملے میں کچھ طُول وعَرض بھی ہے جسے قابومیں رکھنا ضروری ہے تاکہ زہد کی تکمیل ہوسکے۔اس کا طول پوری عمر کے اعتبار سے ہے کیونکہ جس کے پاس صرف آج کا کھانا ہو وہ اس پر قناعت نہیں کرتاجبکہ اس کا عرض غذا کی مقدار،جنس اور کھانے کے وقت سے متعلق ہے۔اس کے طول کو کم کرنے کا صرف یہ طریقہ ہے کہ لمبی امیدوں سے جان چھڑائی جائے۔
خوراک جمع کرنے کے تین درجات:
	(۱)…شدید بھوک کے وقت اتنے کھانے پر اکتفا کیا جائے جس سے بھوک کی شدت اور بیماری کا خوف دور ہوجائے،جس شخص کو یہ مقام حاصل ہوجائے وہ دن کےکھانے میں سے رات کے لئے نہیں بچائے گا۔تینوں درجات میں سے یہ اعلیٰ ترین درجہ ہے۔(۲)…ایک مہینے یا40 دن کے لئے جمع کی جائے۔ (۳)… ایک سال کے لئے جمع کی جائے۔
	تیسرا درجہ زہد کے معاملے میں کمزور لوگوں کا مرتبہ ہے۔جو اس سے زیادہ مدت کے لئے جمع کرے تو