وَمَنْ زَهِدَ فِی الدُّنْيَا هَانَتْ عَلَيْهِ الْمُصِيْبَاتُ یعنی جنت کا شوقین شخص نیکیوں میں جلدی کرتا ہے، دوزخ سے ڈرنے والا نفسانی خواہشات کو فراموش کردیتا ہے،موت کو پیشِ نظر رکھنے والا راحت وآرام کو ترک کردیتا ہے اور دنیا سے بے رغبتی اختیار کرنے والے پر مصیبتیں آسان ہوجاتی ہیں۔(1)
(27)…رحمَتِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماور حضرت سیِّدُنا عیسٰیرُوْحُاللہعَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکا فرمانِ عالیشان ہے:اَرْبَعٌ لَّا يُدْرَكْنَ اِلَّا بِتَعْبٍ:اَلصَّمْتُ وَهُوَ اَوَّلُ الْعِبَادَةِ وَالتَّوَاضُعُ وَكَثْرَةُ الذِّكْرِ وَقِلَّةُ الشَّیْءِیعنی چار چیزیں ایسی ہیں جنہیں خوب کوشش کے بعد ہی حاصل کیا جاسکتا ہے:(۱)خاموشی اور یہی عبادت کی ابتدا ہے(۲)عاجزی(۳)ذِکْرُ اللہ کی کثرت اور(۴)دنیوی مال واسباب کی کمی۔(2)
بِعْثَتِ انبیاکا مقصد:
محبَّتِ دُنیا کی مَذمَّت اور اس سے نفرت کی فضیلت میں وارد شدہ تمام روایات کو ذکر کرنا ممکن نہیں۔ انبیائے کرامعَلَیْہِمُ السَّلَام کو دنیا میں بھیجنے کا مقصد ہی یہ تھا کہ مخلوق کے دلوں کو محبَّتِ دنیا سے پاک کرکے آخرت کی محبت سے معمور فرمائیں، لہٰذا ان نُفُوْسِ قُدسیہ نے مخلوق سے جو کلام فرمایا اس کا اکثر حصہ انہی باتوں پر مشتمل ہے ۔ہم نے جو کچھ ذکر کیا یہ عقل مند کے لئے کافی ہے اورہماللہ عَزَّ وَجَلَّ سے مدد طلب کرتے ہیں۔
فضیلَتِ زُہْدپر مشتمل18 اقوالِ بزرگانِ دِین:
(1)…لَااِلٰـهَ اِلَّا اللہبندوں سےاس وقت تک عذابِ الٰہی کو دور کرتا رہے گا جب تک وہ اس دنیوی چیز کا سوال نہ کریں جو ان کے پاس کم ہے۔ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ جب تک وہ دنیوی معاملات کو دین پر ترجیح نہ دیں۔جب وہ ایسا کریں اور پھرلَااِلٰـهَ اِلَّا اللہکہیں تواللہ عَزَّ وَجَلَّارشادفرماتاہے:كَذَبْتُمْ لَسْتُمْ بِهَا صَادِقِيْنیعنی تم نے جھوٹ کہا، تم اپنی اس بات میں سچے نہیں ہو۔
(2)…ایک صحابیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں:ہم نے تمام اعمال کو کرکے دیکھا لیکن آخرت کے معاملے میں دنیا سے بے رغبتی سے زیادہ کسی عمل کو مؤثّر نہ پایا۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…الکامل فی ضعفاء الرجال لابن عدی، الرقم:۸۰۰سعد بن سعید یلقب سَعْدَوَیْہ جُرْجَانِیّ یکنی ابا سعید،۴/ ۳۹۷
2…المستدرک، کتاب الرقاق، باب اعلام النور فی الصدور،۵/ ۴۴۲، حدیث:۷۹۳۴،بتغیرقلیل