کردیا،آپ نے استفسار فرمایا:کیااللہ عَزَّ وَجَلَّنے قیامت قائم ہونے کا حکم فرمادیا ہے؟حضرت سیِّدُنا جبریل امینعَلَیْہِ السَّلَام نے عرض کی:نہیں بلکہ یہ اسرافیلعَلَیْہِ السَّلَام ہیں جو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بات سن کرآپ کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں۔چنانچہ حضرت سیِّدُنا اسرافیلعَلَیْہِ السَّلَامنےبارگاہِ رسالت میں حاضر ہوکر عرض کی:اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے آپ کی بات سن کر مجھے زمین کے خزانوں کی کنجیاں دے کر بھیجا ہے اور حکم ارشادفرمایا ہے کہ میں آپ کی بارگاہ میں عرض کروں کہ اگر آپ چاہیں تو مکہ کے پہاڑ زمرد،یاقوت،سونا اور چاندی بن کر آپ کے ساتھ چلا کریں۔آپ چاہیں تو بادشاہ نبی بنیںاور چاہیں توبندگی والے نبی۔حضرت سیِّدُنا جبریل امینعَلَیْہِ السَّلَامنےاشارہ کیا کہ آپاللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لئے عاجزی اختیار فرمائیں۔چنانچہ نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَروَرصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے تین بار ارشاد فرمایا:میں بندگی والانبی رہوں گا۔(1)
(23)…اِذَااَرَادَ اللہ بِعَبْدٍ خَيْرًازَھَّدَهٗ فِی الدُّنْيَاوَرَغَّبَهٗ فِی الْاٰخِرَةِ وَبَصَّرَهٗ بِعُيُوْبِ نَفْسِهٖیعنیاللہ عَزَّ وَجَلَّجب کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے دنیا سے بے رغبت کرکے آخرت کی طرف راغب فرمادیتا ہے اور اسے اس کے عیوب کی پہچان نصیب فرماتا ہے۔(2)
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا محبوب بننے کا نسخہ:
(24)…اِزْهَدْ فِی الدُّنْيَا يُحِبُّكَ اللہ وَازْهَدْ فِيْمَافِیْ اَيْدِی النَّاسِ يُحِبُّكَ النَّاسُیعنی دنیاسے بے رغبتی اختیارکرواللہعَزَّ وَجَلَّکے محبوب بن جاؤ گے اور لوگوں کے پاس موجود چیزوں سے بے رغبتی اختیار کرو لوگ بھی تم سے محبت کرنے لگیں گے۔(3)
(25)…مَنْ اَرَادَ اَنْ يُّوْ تِيَهُ اللہ عِلْمًا بِغَيْرِ تَعَلُّمٍ وَّهُدًى بِغَيْرِ هِدَايَةٍ فَلْيَزْهَدْ فِی الدُّنْيَایعنی جو شخص اس بات کی خواہش رکھتا ہو کہ اسے بغیرسیکھے علم اوربغیرکوشش کے ہدایت کی دولت حاصل ہوجائے تواسے چاہئے کہ دنیا سے بے رغبتی اختیار کرے۔(4)
مصائب و آلام سے چھٹکارا:
(26)…مَنِ اشْتَاقَ اِلَى الْجَــنَّةِ سَارَعَ اِلَى الْخَيْرَاتِ وَمَنْ خَافَ مِنَ النَّارِ لَهَا عَنِ الشَّهْوَاتِ وَمَنْ تَرَقَّبَ الْمَوْتَ تَرَكَ اللَّذَّاتِ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…المعجم الاوسط،۵/ ۱۶۵،حدیث:۶۹۳۷
2… شعب الایمان للبیھقی، باب فی الزھد وقصر الامل،۷/ ۳۴۷،حدیث:۱۰۵۳۵ ،دون قولہ ’’ورغبہ فی الاٰخرة ‘‘
3…سنن ابن ماجہ، کتاب الزھد، باب الزھد فی الدنیا،۴/ ۴۲۲،حدیث:۴۱۰۲
4…حلیة الاولیاء، الفضیل بن عیاض،۸/ ۱۴۳، حدیث:۱۱۶۴۷،مفھومًا