Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
667 - 882
 مِنْ كَثْرَتِهٖیعنی بندے کا ایمان اس وقت تک کامل نہیں ہوسکتا جب تک اسے گمنامی شہرت سے زیادہ اور(مال ودولت کی) قلت کثرت سے زیادہ محبوب نہ ہو۔(1)
دنیاایک پُل ہے:
	حضرت سیِّدُنا عیسٰیرُوْحُاللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنے ارشادفرمایا:دنیا ایک پُل ہے،اسے عبور کرواس کی آباد کاری میں نہ لگو۔عرض کی گئی:یانَبِیَّاللہعَلَیْہِ السَّلَام!ہمیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی عبادت کے لئے گھر تعمیرکرنے کی اجازت دیجئے۔ارشادفرمایا:جاؤ پانی پر گھر تعمیر کرلو۔عرض کی گئی:پانی پر گھر کیسے تعمیر ہوسکتا ہے؟ارشادفرمایا:دنیا کی محبت کے ساتھ عبادت کیسے ہوسکتی ہے۔
پیارے آقاصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکی دنیا سے بے رغبتی: 
(21)…اِنَّ رَبِّیْ عَرَضَ عَلَىَّ اَنْ يَجْعَلَ لِیْ بَطْحَآءَ مَكَّةَ ذَهَبًـا فَقُلْتُ لَا يَا رَبِّ!وَلٰكِنْ اَجُوْعُ يَوْمًاوَّاَشْبَعُ يَوْمًافَاَمَّاالْيَوْمُ الَّذِیْ اَجُوْعُ فِيْهِ فَاَ تَضَرَّعُ اِلَيْكَ وَاَدْعُوْكَ وَاَمَّاالْيَوْمُ الَّذِیْ اَشْبَعُ فِيْهِ فَاَحْمَدُكَ وَاُثْنِیْ عَلَيْكَیعنی اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے مجھےاس بات کی پیشکش کی کہ وہ میرے لئے وادیٔ مکہ کو سونے کا بنادے لیکن میں نے عرض کی:اے میرے ربعَزَّ  وَجَلَّ!میں تو یہ چاہتا ہوں کہ میں ایک دن بھوکا رہوں اور ایک دن کھانا کھاؤں،جس دن بھوکا رہوں اس دن تیری بارگاہ میں عاجزی اور دعا کروں اور جس دن کھانا کھاؤں اس دن تیری حمد وثنا بجا لاؤں۔(2)
(22)…حضرت سیِّدُنا عبداللہبن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے مروی ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمایک دن حضرت سیِّدُنا جبریل امینعَلَیْہِ السَّلَامکے ہمراہ کاشانَۂ اقدس سے باہر آئے اورکوہِ صفا پر تشریف لے گئے۔آپ نےحضرت سیِّدُناجبرائیل عَلَیْہِ السَّلَامسے ارشاد فرمایا: اے جبرائیل!اس ذاتِ پاک کی قسم جس نے تمہیں حق کے ساتھ بھیجا! محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے اہْلِ خانہ نے اس حال میں شام کی ہے کہ ان کے پاس نہ تومٹھی بھرستو تھے اور نہ ہی آٹا۔ابھی یہ بات مکمل بھی نہ ہوئی تھی کہ آسمان سے ایک خوفناک آواز سنائی دی جس نے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو پریشان
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…قوت القلوب،الفصل الثانی والثلاثون،شرح مقامات الیقین،۱/ ۴۲۵
2…سنن الترمذی،کتاب الزھد عن رسول اللہ، باب ماجاء فی الکفاف والصبرِ علیہ،۴/ ۱۵۵،حدیث: ۲۳۵۴،بتغیرقلیل