Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
666 - 882
 زیادہاللہ عَزَّ  وَجَلَّکی مَعْرِفَت رکھنے والے اور آخرت میں کامیابی کے راستے کو جاننے والے ہیں انہوں نے دنیا سے زہد کو اختیار فرمایا تھا۔
کون سامال بہتر ہے؟
(18)… حضرت سیِّدُناعُمَر فارُوقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ جب یہ آیتِ مُقَدَّسَہ نازل ہوئی:
وَالَّذِیۡنَ یَکْنِزُوۡنَ الذَّہَبَ وَالْفِضَّۃَ وَلَا یُنۡفِقُوۡنَہَا فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ ۙ (پ۱۰،التوبة:۳۴)
ترجمۂ کنز الایمان:اور وہ کہ جوڑ کر رکھتے ہیں سونا اور چاندی اور اسے اللہکی راہ میں خرچ نہیں کرتے۔ ے لئے جنت ہے۔۔
	توحضورنبیّ کریم،رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:دنیا کے لئے ہلاکت ہو،درہم ودینارکے لئے تباہی ہو۔(1)صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننے عرض کی:یارسولَاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے ہمیں سونا چاندی جمع کرنے سے منع فرمایاہے،اب ہم کس چیز کو جمع کریں؟ارشادفرمایا:لِيَـتَّخِذْ اَحَدُكُمْ لِسَانًـا ذَاكِرًا وَّقَلْبًـا شَاكِرًا وَّ زَوْجَةً صَالِحَـةً  تُعِيْنُهٗ عَلٰى اَمْرِاٰخِرَتِهٖیعنی تمہیں چاہئے کہ ذکر کرنے والی زبان، شکر بجالانے والا دل اور نیک بیوی اختیار کرو جو اُخْرَوی معاملات میں تمہاری مدد گارہو۔(2)
تین سزائیں:
(19)…حضرت سیِّدُناحذیفہ بن یمانرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحروبَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:مَنْ اٰثَرَالدُّنْيَاعَلٰى الْاٰخِرَةِ ابْتَلَاهُ اللہ بِثَلَاثٍ هَمًّا لَّا يُفَارِقُ قَلْبَهٗ اَبَدًا وَّفَقْرًا لَّا يَسْتَغْنِى اَبَدًا وَّحِرْصًا لَّا يَشْبَعُ اَبَدًایعنی جس نے دنیا کو آخرت پر ترجیح دیاللہ عَزَّ  وَجَلَّاسے تین باتوں میں مبتلا فرمادے گا: (۱)ایسا غم جو کبھی اس کے دل سے جدا نہ ہوگا(۲)ایسا فقر جس سے کبھی نجات نہ ملے گی اور(۳)ایسی لالچ جو کبھی ختم نہ ہوگی۔(3)
ایمان کب کامل ہوتا ہے؟
(20)…لَايَسْتَكْمِلُ الْعَبْدُ الْاِيْمَانَ حَتّٰى يَكُوْنَ اَنْ لَّا يُعْرَفَ اَحَبَّ اِلَيْهِ مِنْ اَنْ يُّعْرَفَ وَحَتّٰى يَكُوْنَ قِلَّةُ الشَّیْءِ اَحَبَّ اِلَيْهِ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…المعجم الصغیر،۲/ ۴۵،حدیث:۸۹۱،عن ثوبان
2…سنن الترمذی، کتاب التفسیر، باب ومن سورة التوبة،۵/ ۶۵،حدیث :۳۱۰۵،بتغیرقلیل،عن ثوبان رضی اللہ عنہ
3…المعجم ا لکبیر،۱۰/ ۱۶۲،حدیث:۱۰۳۲۸، مفھومًا،عن ابن مسعود رضی اللہ عنہ