Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
664 - 882
 عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اظہارِ نبوت کے بعد اتنے سال دنیا میں گزارے اور اس دوران حالت یہ تھی کہ آپ اور آپ کے اہْلِ بیت اگر صبح کو پیٹ بھر کر کھاتے تو شام کو بھوکے رہتے اور اگر شام کو کھاتے تو صبح بھوکے رہتے؟
	میں تمہیںاللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کیا تم نہیں جانتیں کہ رحمَتِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اظہارِ نبوت کے بعد اتنے سال دنیا میں گزارے لیکن آپ نے اور آپ کے اہْلِ بیت نے کبھی پیٹ بھر کر کھجوریں تناوُل نہیں فرمائیں یہاں تک کہاللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے خیبر فتح فرمایا؟
	ميں تمہیںاللہ عَزَّ  وَجَلَّکی قسم دے کر پوچھتا ہوں کیا تم نہیں جانتیں کہ ایک دن تم لوگوں نے رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خدمت میں ایک اونچے دسترخَوا ن پر کھانا پیش کیا تو یہ بات آپ کو نہایت ناگوار گزری یہاں تک کہ آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے چہرۂ مبارک کا رنگ مُتَغَیر ہوگیا، پھر آپ کے حکم سے اس دستر خوان کو اٹھاکر کھانا قدرے نیچے یا پھر زمین پر رکھا گیا؟
	ميں تمہیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کیا تم نہیں جانتیں کہ مصطفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمایک ایسی چادر پر آرا م فرماتے تھے جس کی دوتہیں کی جاتی تھیں۔ایک رات تم نے اس چادر کی چار تہیں کردیں،آپ نےاس پر آرام فرمایااوربیدار ہونے پر ارشاد فرمایا:’’اس چادرکے ذریعے تم نے مجھے رات کے قیام سے روک دیا ہے ،اس کی پہلے کی طرح دو تہیں ہی  کیا کرو؟‘‘(1)
	ميں تمہیںاللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کیا تم نہیں جانتیں کہ میٹھے میٹھے آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماپنی مبارَک قمیص کو اتار کردھوتے تھے اورحضرت بلالرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ حاضر ہوکر آپ کو نما ز کے لئے بلاتے تھے لیکن آپ کے پاس کوئی دوسرا کپڑا نہ ہوتا تھا جسے زیبِ تن فرماکر نماز کے لئے تشریف لے جاتے یہاں تک کہ وہ قمیص سوکھتی اورآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماسے ہی پہن کر نماز کے لئے جاتے؟
	ميں تمہیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی قسم دے کر پوچھتا ہوں کیا تم نہیں جانتیں کہ قبيلہ بنو ظفر کی ایک عورت نے پیارے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے لئے دو کپڑے تیار کئے ایک تہہ بند اور ایک چادر اور ایک کپڑا پہلے بھیج دیا۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّموہی ایک کپڑا پہن کر نماز کے لئے تشریف لے گئے، اس کے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…طبقات الکبری لابن سعد،ذکرضجاع رسول اللہ وافتراشہ،۱/ ۳۶۰