Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
660 - 882
اللہ عَزَّ  وَجَلَّسے حیا کرو: 
(8)…اِسْتَحْيُوْامِنَ اللہ حَقَّ الْحَيَآءیعنی اللہ عَزَّ  وَجَلَّسے حیا کرو جیسا حیا کرنے کا حق ہے۔صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی:بے شک ہم اللہ عَزَّ  وَجَلَّسے حیا کرتے ہیں۔(1)ارشادفرمایا:لَـيْسَ كَذٰلِكَ تَبْنُوْنَ مَالَا تَسْكُنُوْنَ وَتَجْمَعُوْنَ مَالَا تَاْكُلُوْنَیعنی ایسا نہیں ہے کیونکہ تم ایسے گھر بناتے ہو جن میں رہ نہیں سکتے اور اتنا مال جمع کرتے ہو جسے کھا نہیں سکتے۔
	اس حدیْثِ پاک میں اس نکتے کو بیان کیا گیا ہے کہ مذکورہ افعالاللہ عَزَّ  وَجَلَّسے حیا کرنے کے منافی ہیں۔ 
تکمیل ایمان کا سبب:
(9)…مروی ہے کہ عرب کے کچھ لوگ وَفْد کی صورت میں بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوکر عرض گزار ہوئے:ہم مومن ہیں۔ حضورنبیّ پاک،صاحِبِ لَولاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اِسْتِفْسارفرمایا: وَمَا عَلَامَةُ اِيْمَانِكُمْیعنی تمہارے ایمان کی نشانی کیا ہے؟انہوں نے عرض کی:ہم مصیبت پر صبر کرتے ،فراخی ووُسْعَت میں  شکر کرتے،تقدیر پر راضی رہتے(2)اور دشمن پر آنے والی مصیبت پر خوش نہیں ہوتے۔یہ سن کر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:اِنْ كُنْتُمْ كَذٰلِكَ فَلَا تَجْمَعُوْا مَالَا تَاْكُلُوْنَ وَلَا تَبْـنُوْا مَالَا تَسْكُنُوْنَ وَلَا تَنَافَسُوْا فِيْمَا عَنْهُ تَرْحَلُوْنَیعنی اگر تم لوگ واقعی ایسے ہو تو پھر اتنا مال  جمع نہ کرو جسےکھا نہ سکو،ایسے مکانات مت تعمیر کرو جن میں رہ نہ سکو اور جس دنیا کو تم نے چھوڑ کرجانا ہے اس کے معاملے میں آپس میں مقابلہ نہ کرو۔(3)
	اس حدیْثِ پاک میں زہد کو ایمان کی تکمیل کا سبب قرار دیا گیا ہے۔
باتیں انبیاجیسی اور اعمال ظالموں جیسے:
(10)…حضرت سیِّدُنا جابر بن عبداللہ انصاریرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے دورانِ خطبہ ارشادفرمایا:جو شخص ایمان لائے اور اس کے ساتھ کسی چیز
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…سنن الترمذی، کتاب صفة القیامة  والرقائق و…الخ ، باب:۸۹ ،۴/  ۲۰۷،حدیث : ۲۴۶۶
2…بستان الواعظین و ریاض السامعین، باب مجلس فی قولہ اللہ  نور السموات والارض، ص۲۵۳
3…حلیة الاولیاء،ابوسلیمان الدارانی:۴۴۶، ۹/ ۲۹۱،حدیث:۱۳۹۴۹