بغیرضرورت سوال کرنے کا وبال:
(2)…مَنْ سَاَلَ عَنْ غِنًى فَاِنَّمَا يَسْتَكْثِرُ مِنْ جَمْرِجَهَنَّمَ وَمَنْ سَاَلَ وَلَهٗ مَا يُغْنِيْهِ جَآءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَوَجْهُهٗ عَظْمٌ يَّتَقَعْقَعُ وَلَيْسَ عَلَيْهِ لَحْمٌ یعنی جو شخص مال داری کے باوُجود سوال کرتا ہے وہ اپنے لئے جہنّم کے انگارے جمع کرتا ہے(1)اورجو شخص سوال کرے حالانکہ اس کے پاس اس قدر مال موجودہو جو اسے سوال کرنے سے بے نیاز کردے تو ایسا شخص روزِقیامت اس حال میں آئے گا کہ اس کا چہر ہ بغیرگوشت کے آوازکرتی ہوئی ہڈی ہوگا۔
(3)…ایک روایت میں ہے:كَانَتْ مَسْاَ لَــتُهٗ خُدُوْشًا وَّكُدُوْحًا فِیْ وَجْهِهٖ یعنی اس کا سوال اس کے چہرے پر خَراشوں کے نشانات اور داغ (کی صورت میں ظاہر)ہوگا۔(2)
مذکورہ روایات سوال کے شدید ناجائز وحرام ہونے کے بارے میں صریح ہیں۔
(4)…سرکارِ نامدار،مدینے کے تاجدارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خدمت میں کچھ لوگ قبولِ اسلام کے لئے حاضر ہوئے تو آپ نے ان سے امیر کی بات سننے اور اطاعت کرنے کی بیعت لی اور پھر آہستہ سے ارشاد فرمایا: لَا تَسْاَ لُوا النَّاسَ شَيْئًایعنی لوگوں سے کچھ نہ مانگنا۔(3)
محبوبِ خدا کا محبوب:
(5)…مصطفٰے جانِ رحمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکثرتِ سوال سے بچنے کی ترغیب دلاتےاورارشادفرمایا: مَنْ سَاَلَــنَا اَعْطَيْنَاهُ وَمَنِ اسْتَغْنٰى اَغْنَاهُ اللہ وَمَنْ لَّمْ يَسْاَ لْــنَا فَهُوَ اَحَبُّ اِلَيْنَایعنی جو ہم سے مانگتا ہے ہم اسے عطا کرتے ہیں اورجو سوال کرنے سے بچتا ہےاللہ عَزَّ وَجَلَّاسے بے نیاز فرمادیتا ہے اور جو ہم سے نہیں مانگتا وہ ہمیں زیادہ محبوب ہے۔(4)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…(الدرالمختار، معہ ردالمحتار،کتاب الحظروالاباحة،۹/ ۵۵۹)یوں ہی اگرنوالہ اٹکا،دم نکلاجاتاہےاوراتارنےکوسوائےخمر (یعنی شراب کے علاوہ) کچھ نہیں(توفرض ہے کہ اسے استعمال کرے اورجان بچائے کہ)شریعت کاکلیہ قاعدہ ہے:اَلضَّرُوْرَاتُ تُبِیْحُ الْمَحْظُوْرَات(الاشابہ والنظائر،القاعدة الخامسة،ص۷۳)یعنی ضرورتوں کی بناپر ممنوع اشیاء مباح ہوجاتی ہیں۔(ملفوظاتِ اعلی حضرت،حصہ اول،ص۱۰۸)
1…شرح معانی الاثار،کتاب الزکاة،باب ذی المرة السوی الفقیر…الخ ،۲/ ۶۸،حدیث:۲۹۵۳
2… سنن ابن ماجہ، کتاب الزکوة ، باب من سال عن ظہر غنی،۲/ ۴۰۲ ،حدیث :۱۸۴۰،دون:’’کانت مسئلتہ‘‘
3… مسلم، کتاب الزکوة ، باب کراھة المسئلة للناس ،۵۱۹،حدیث :۱۰۴۳،بتغیرقلیل
4…قوت القلوب الفصل الحادی والاربعون فی ذکرفضائل الفقر…الخ،۲/ ۳۲۵