درہم ہیں وہ ان میں سے ایک درہم خوش دلی سے صدقہ کرتا ہے توایک درہم صدقہ کرنے والا ایک لاکھ درہم صدقہ کرنے والے سے افضل ہے۔(1)
فقیرکو چاہئے کہ مال جمع نہ کرے بلکہ بقدرِ ضرورت مال لےکر باقی کوراہِ خدا میں خرچ کردے ۔
مال جمع کرنے کے تین دَرَجات:
(۱)…ایک دن رات کے لئے جمع کرنایہصدیقینکادرجہ ہے۔(۲)…40 دن کے لئے جمع کرنا کیونکہ اس سے زیادہ کے لئے جمع کرنا لمبی امید میں داخل ہے۔40دن کا اندازہ عُلَما نے اس بات سے لگایا ہے کہاللہ عَزَّ وَجَلَّ نے حضرت سیِّدُنا موسٰیکَلِیْمُاللہعَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سےاتنی ہی مدت کا وعدہ فرمایا تھا جس سے40 دن زندگی کی امید کی رخصت سمجھ آتی ہے،یہ متقین کا دَرَجہ ہے۔(۳)…ایک سال کے لئے جمع کرنا یہ رخصت کا ادنیٰ ترین درجہ ہے اوریہ صالحین(نیک لوگوں) کا درجہ ہے۔
جو شخص اس سے زائد مدت کے لئےمال جمع کرے وہ خواص کے درجے سے خارج ہوکر عام مسلمانوں کے زُمرے میں شامل ہوجائے گا۔کمزور درجے کے نیک لوگوں کو غَنا اور دلی اطمینان ایک سال کے لئے جمع کرنے سے حاصل ہوتا ہے ،خواص کو40 دن کےلئے جمع کرنے سے جبکہ خاص الخاص کو ایک دن رات کے لئے جمع کرنے سے یہ بات حاصل ہوجاتی ہے۔سیِّدُالْمُتَوَکِّلِیْنصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمازواجِ مُطَہَّراترَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّمیں ضروریاتِ زندگی تین طرح تقسیم فرماتے۔بعض کو مالِ غنیمت وغیرہ میں سے ایک سال کے لئے ،بعض کو40 دن کےلئے اوراُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ واُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا حفصہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاکو ایک دن رات کے لئے عطا فرماتے تھے۔
چھٹی فصل: بلاسُوال ملنے والا تحفہ قبول کرنے کے آداب
فقیرکوچاہئےکہ بغیرسوال کےملنےوالی چیزکےبارے میں تین باتوں پر غور کرے:(۱)…ملنے والے مال کے بارے میں(۲)…دینے والے کی غرض کیا ہے؟(۳)…قبول کرنےمیں کیا نیت ہے؟
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…سنن النسائی، کتاب الزکاة، باب جھد المقل،۱/ ۴۱۵ ،حدیث:۲۵۲۵، باختلاف بعض الالفاظ