Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
596 - 882
٭…دوسری دلیل:حضرت سیِّدُنا ابن عطاءرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے اس بارے میں سوال کیا گیا توآپ نے فرمایا:غنی فقیر سے افضل ہے کیونکہ غنی ہونااللہ عَزَّ  وَجَلَّکی صِفَت ہے۔
٭…پہلی دلیل کا جواب:حضرت سیِّدُنا ابن عطاء رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی پہلی دلیل یعنی مذکورہ روایت سے اِسْتِدلال مَحلِّ غَورہے کیونکہ یہ رِوایت تفصیل کے ساتھ بھی وارد ہوئی ہے اور وہ تفصیل اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ مذکورہ تسبیح پڑھنےکا ثواب فقیر کو مال دار سے زیادہ ملتا ہے اور فقیرکے لئے یہ زیادتِیِ ثواباللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا فضل ہے وہ جسے چاہتا ہے یہ فضل عطا فرماتا ہے۔
محبوبِ خدا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکے محبوب: 
	ہمارے اس قول کی تائیداس روایت سے ہوتی ہے جسےحضرت سیِّدُنا زید بن اسلمعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم نے حضرت سیِّدُناانس بن مالکرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت کیا ہے کہ فقراصحابَۂ کِرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے بارگاہِ رسالت میں اپنا قاصد بھیجاجس نے حاضِرِ خِدمَت ہوکر عرض کی:میں فقرا کانمائندہ بن کرحاضرہوا ہوں۔ مصطفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:تمہیں بھی مرحبا اور انہیں بھی جن کے پاس  سے تم آئے ہو!تم ایسے لوگوں کے پاس سے آئے ہو جن سے میں محبت کرتا ہوں۔قاصِد نے عرض کی: یارسولَاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!فقرانےیہ گزارش کی ہےکہ مال دار لوگ جنّت کے دَرَجات لے گئے، وہ حج کرتے ہیں اور ہمیں اس کی اِسْتِطاعَت نہیں،وہ عمرہ کرتے ہیں اور ہم اس پر قادِر نہیں ،وہ  بیمار ہوتے ہیں تواپنازائد مال صَدَقہ کرکے آخرت کے لئے جَمْع کرلیتے ہیں۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشاد فرمایا: میری طرف سے فقراکو یہ پیغام پہنچادو کہ ان میں سے جو(اپنی غُربَت پر)صَبْر کرےاور ثواب کی اُمید رکھے اسے تین ایسی باتیں حاصل ہوں گی جو مال داروں کو حاصل نہیں: 
	(۱)…جنّت میں ایک ایسا بالا خانہ ہے جس کی طرف اہْلِ جنَّت ایسے دیکھیں گے جیسے دنیا والے آسمان کے ستاروں کو دیکھتے ہیں،اس بالا خانے میں صرف فقراختیار کرنے والے نبی،شہیدفقیراورفقیر مومن داخل ہوں گے۔(۲)…فقرا مال داروں سے قیامت کے آدھے دن کی مقدار یعنی500سال پہلے جنَّت میں داخل ہوں گے۔(۳)…مال دارشخصسُبْحٰنَ اللہ وَ الْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَااِلٰہَ اِلَّااللہ وَ اللہ اَکْبَرکہےاور یہی کلمات فقیر بھی