Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
585 - 882
بنْتِ عمران کا کیا حال ہے؟ارشاد فرمایا:آسیہ اور مریم اپنے زمانے کی عورتوں کی سردار ہیں جبکہ تم اپنے دور کی عورتوں کی سردار ہو۔تم تینوں جنت کے ایسے مَحلات میں رہوگی جو موتیوں سے بنے ہیں،ان میں کوئی تکلیف ہوگی نہ شور وغل اور نہ ہی تھکاوٹ۔پھرارشاد فرمایا:اپنے شوہرسے مطمئن رہو،اللہعَزَّ  وَجَلَّکی قسم!میں نے تمہاری شادی ایسے شخص سے کی ہے جو دنیا وآخرت میں سردار ہے۔(1)
چار سزائیں:
	امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُناعلیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمسےروایت ہے کہ سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:جب لوگ فقرا کو ناپسند جانیں،بلند عمارتیں تعمیر کریں اورمال ودولت جمع کرنے کی لالچ کریں تواللہعَزَّ  وَجَلَّانہیں چار باتوں میں مبتلا فرمادے گا: (۱)قحط (۲)بادشاہ کی طرف سے ظُلْم وسِتَم(۳)حُکام کی بددیانتی اور(۴)دشمنوں کا غَلَبہ۔(2)
فقر کی فضیلت پر مشتمل آٹھ اَقوالِ بزرگانِ دین:
مال زیادہ تو حساب بھی زیادہ:
(1)…حضرت سیِّدُناابودرداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں:دودرہم والے کی قیدیااس کا حساب ایک درہم والے سے زیادہ سخت ہوگا۔	
مال ملنے پر پریشان ہوگئے:
(2)…امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا عُمَرفاروقِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے حضرت سیِّدُنا سعید بن عامررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی طرف ایک ہزار دینار بھیجے۔وہ پریشان حالت میں گھر پہنچے تو زوجہ نے پوچھا:کیا اسلام میں کوئی نئی چیز پیدا ہوگئی ہے؟فرمایا:اس سے بھی بڑی بات ہے۔پھرفرمایا:مجھے اپنا پرانا دوپٹا دو۔دوپٹا لے کر آپ نے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…فضائل فاطمة لابن شاھین،ص ۲۴،حدیث:۱۳،مختصرا،مطبوعة مکتبة التربیة الاسلامیة،قاھرة،۱۴۱۱ھ
	الشریعة للاجری،کتاب فضائل فاطمة،باب ذکرقول النبی:ان فاطمة…الخ،۵/ ۲۱۱۷،حدیث:۱۶۰۷،دارالوطن ریاض۱۴۱۸ھ
2…المستدرک علی الصحیحین،کتاب الرقاق،باب  الحسب المال والکرم التقوی،۵/ ۴۶۳،حدیث :۷۹۹۳،فقراء بدلہ العلماء