کھلایا ہو یا کپڑا پہنایاہوتو اس کا ہاتھ تھام لو ،وہ تمہارے حوالے ہے۔اس وقت لوگوں کا حال یہ ہوگا کہ پسینے نے انہیں لگام ڈال رکھی ہوگی(یعنی منہ تک پسینہ ہوگا)۔وہ شخص صفوں میں جاکر اپنے ساتھ حُسْنِ سُلوک کرنے والوں کو تلاش کرے گا اور ان کا ہاتھ پکڑ کر انہیں جنت میں لے جائے گا۔(1)
فقیروں کی دولت:
رَحْمَۃٌ لِّلْعَالَمِیْن،شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْنصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:فقیروں کو اچھی طرح پہچان لو اوران کے ساتھ بھلائی کا معاملہ کرو کیونکہ ان کے پاس دولت ہے۔(2)عرض کی گئی:ان کی دولت کیا ہے؟ ارشاد فرمایا:روزِ قیامت ان سے کہا جائے گا کہ اُن لوگوں کو تلاش کرو جنہوں نے تمہیں روٹی کا ایک ٹکڑا کھلایا ہو،پانی کا ایک گھونٹ پلایا ہو یا لباس پہنایا ہو اور ان کا ہاتھ پکڑ کر جنت میں لے جاؤ۔(3)
مال کا طویل حساب:
سرکارِ مدینہ،راحَتِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:میں جنت میں گیا تو میں نے اپنے آگے چلنے کی آواز سنی،دیکھا تو وہ بلا ل تھے۔میں نے جنت کے اوپری حصے میں دیکھا تومجھے اپنی امت کے فقرا اور ان کی اولادنظر آئی اور نچلے حصے میں دیکھا تو قلیل تعداد میں اُمَرا اور عورتوں کو پایا۔میں نے بارگاہِ الٰہی میں عرض کی:یااللہعَزَّ وَجَلَّ!ان کا کیا مُعامَلہ ہے؟ارشادفرمایا:عورتوں کو دو سُرخ چیزوں یعنی سونے اور ریشم نے نُقصان میں مبتلا کیاجبکہ اُمَرا کو حساب کتاب کی طوالت نے مشغول کردیا۔(4)میں نے اپنے صحابہ کو تلاش کیا تو مجھے عبدُالرحمٰن بن عَوف نَظَر نہ آئے،پھر وہ میرے پاس روتے ہوئے آئے۔میں نے پوچھا: تمہیں کس چیز نے مجھ سے پیچھے کردیا؟عرض کی:یارسولَاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اللہ عَزَّ وَجَلَّکی قسم! آپ تک پہنچنے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… تفسیر روح البیان، پ ۷، سورة الانعام تحت الایة: ۵۲،۳/ ۳۸
2…حلیة الالیاء،۴۲۰:ابوالربیع السائغ،۸/ ۳۲۹،حدیث:۱۲۳۸۱،بدون:اکثروا معرفة الفقراء
3…تاریخ مدینة دمشق،الرقم:۱۵۵۶،ابوعلی الازدی الحسین بن عبدالغفار،۱۴/ ۹۹،حدیث:۳۳۹۵، بتغیر
4…المسندللامام احمدبن حنبل،مسندالانصار،حدیث ابی امامة الباھلی،۸/ ۲۸۹،حدیث:۲۲۲۹۵،بتغیر
القول المسددلابن حجرملحق مسنداحمد،الحدیث السابع،۱۰/ ۴۹۹