Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
580 - 882
 اپنے دن میں ۔یہ بات انہوں نے غریب صحابَۂ کِرام مثلاً:حضرت سیِّدُنابلال حَبَشِی،حضرت سیِّدُناسَلْمان فارِسِی،حضرت سیِّدُنا صُہَیب،حضرت سیِّدُناابو ذَرغفّاری،حضرت سیِّدُناخَبَّاب بن اَلاَرَت،حضرت سیِّدُناعَمّار بن یاسِر،حضرت سیِّدُناابو ہُریرہ اوراصحابِ صُفّہعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکی وجہ سے کَہی تھی کیونکہ یہ حضرات(غربت کے باعث)شدید گرمی میں بھی اُونی لباس پہنا کرتے تھے۔جب اِنہیں پسینہ آتا تو اس کی بُو ان کے کپڑوں سے نکل کر پھیل جاتی جوان مال دار لوگوں کوناگوار گزرتی ۔انہوں نے بارگاہِ رسالت میں اس کی شکایت کی تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے(ان کے اسلام لانے کی امید پر)ان کی درخواست قبول فرمالی کہ اِنہیں اُن کے ساتھ اکٹھا نہ کریں گے۔(1)اس پریہ آیتِ مُبارَکہ نازل ہوئی: وَاصْبِرْ نَفْسَکَ مَعَ الَّذِیۡنَ یَدْعُوۡنَ رَبَّہُمۡ بِالْغَدٰوۃِ وَالْعَشِیِّ یُرِیۡدُوۡنَ وَجْہَہٗ وَ لَا تَعْدُ عَیۡنَاکَ عَنْہُمْ ۚ تُرِیۡدُ زِیۡنَۃَ الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا ۚ وَ لَا تُطِعْ مَنْ اَغْفَلْنَا قَلْبَہٗ عَنۡ ذِکْرِنَا وَاتَّبَعَ ہَوٰىہُ وَکَانَ اَمْرُہٗ فُرُطًا ﴿۲۸﴾ وَقُلِ الْحَقُّ مِنۡ رَّبِّکُمْ ۟ فَمَنۡ شَآءَ فَلْیُؤْمِنۡ وَّ مَنۡ شَآءَ فَلْیَکْفُرْ ۙ (پ۱۵،الکھف:۲۹،۲۸)
ترجمۂ کنز الایمان:اور اپنی جان ان سے مانوس رکھو جو صبح وشام اپنے رب کو پکارتے ہیں اس کی رضا چاہتے اور تمہاری آنکھیں انہیں چھوڑ کر اور پر نہ پڑیں کیا تم دنیا کی زندگی کا سنگار(زینت) چاہوگے اور اس کا کہا نہ مانو جس کا دل ہم نے اپنی یاد سے غافل کردیااور وہ اپنی خواہش کے پیچھے چلااور اس کا کام حد سے گزر گیااور فرمادو کہ حق تمہارے رب کی طرف سے ہے تو جو چاہے ایمان لائے اور جو چاہے کفر کرے۔
	مروی ہے کہ سردارانِ قریش میں سے ایک شخص بارگاہِ رسالت میں حاضر تھا،اس دوران حضرت سیِّدُناعبداللہبن اُمِّ مَکْتُوْمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے حاضری کی اجازت چاہی۔یہ بات مزاجِ اَقدس پر گِراں گزری(2) اس پر یہ آیاتِ مُبارَکہ نازل فرمائیں:
عَبَسَ وَ تَوَلّٰۤی ۙ﴿۱﴾ اَنۡ جَآءَہُ الْاَعْمٰی ؕ﴿۲﴾ وَ مَا یُدْرِیۡکَ لَعَلَّہٗ یَزَّکّٰۤی ۙ﴿۳﴾ اَوْ یَذَّکَّرُ
ترجمۂ کنز الایمان:تیوری چڑھائی اور منہ پھیرا اس پر کہ اس کے پاس وہ نابینا حاضر ہوا اور تمہیں کیا معلوم شاید وہ ستھرا ہو
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…سنن ابن ماجہ،کتاب الزھد،باب مجالسة الفقراء،۴/ ۴۳۵،حدیث:۴۱۲۷،بتغیر
2…سنن الترمذی، کتاب التفسیر ، باب : ومن سورة عبس ،۵/ ۲۱۹،حدیث:۳۳۴۲ ،بتغیرقلیل