الْاَحْمَرَانُ الذَّهَبُ وَالزَّعْفَرَان یعنی انہیں دو سرخ چیزوں سونے اور زعفران نے روک رکھا ہے۔(1)
دنیا میں مومن کاتحفہ:
حضورنبیّ پاک،صاحِبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:تُـحْفَةُ الْمُؤْمِنِ فِى الدُّنْيَا اَ لْـفَقْرُیعنی فقر وغربت دنیا میں مومن کا تحفہ ہے۔(2)
صحابہ میں سب سے آخر میں جنت میں جانے والے:
مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا سُلَیْمان بن داؤدعَلَیْہِمَاالسَّلَاماپنی بادشاہت کے سبَب انبیائے کرامعَلَیْہِمُ السَّلَام میں سے سب سے آخر میں داخِلِ جنَّت ہوں گے اور حضرت سیِّدُنا عبدُالرحمٰن بن عَوفرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہاپنی مال داری کے باعث صحابَۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان میں سے سب سے آخر میں جنَّت میں جائیں گے۔(3)
ایک روایت میں ہے،حضورنبیّ کریم،رَءُ وْفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:میں نے عبدُالرحمٰن بن عَوف کودیکھا کہ وہ آہستہ آہستہ جنَّت میں جارہے ہیں۔(4)
حضرت سیِّدُنا عیسٰیرُوْحُاللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامارشادفرماتے ہیں:مال دارآدمی جنَّت میں بہت مشکل سے جائے گا۔
اہْلِ بیْتِ اَطہارمیں سے کسی سے مروی ہے کہ حضورنبیّ اَکرم،شاہِ بنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:اِذَا اَحَبَّ اللہ عَبْدًا اِبْتَلَاهُ فَاِذَا اَحَبَّهُ الْحُبَّ الْبَالِغَ اِقْتَـنَاهُ یعنیاللہ عَزَّ وَجَلَّجب کسی بندے سے محبت فرماتا ہےتو اسےآزمائش میں مبتلا فرماتا ہے اور جب اس سے زیادہ محبت فرماتا ہے تو اسے چُن لیتا ہے۔عرض کی گئی:چننے سے کیا
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… قوت القلوب،الفصل الخامس والاربعون ،۲/ ۴۱۶،بتغیر قلیل
المسندللامام احمد بن حنبل، مسندالانصار،حدیث ابی امامة الباھلی،۸/ ۲۸۹،حدیث :۲۲۲۹۵،بتغیر
2…مسندالفردوس،۱/ ۳۰۵،حدیث :۲۲۱۹
3…معجم الکبیرلطرابی،۱۲/ ۹۴،حدیث:۱۲۶۵۱،دون ذکراخراصحابی…الخ
تفسیرنیشاپوری،پ۲،سورةالبقرة،تحت الایة:۱۵۵، ۱/ ۴۴۲
4…المسندللامام احمد بن حنبل، مسندعائشةالصدیقة،۹/ ۴۲۴،حدیث :۲۴۸۹۶
القول المسددلابن حجرملحق مسنداحمد،الحدیث السابع،۱۰/ ۴۹۹