ہوں اور زمین والوں کے نزدیک بھی،اگر وہ مجھے بیچتا یا قرض دیتا تو میں ضرور ادا کردیتا۔میری یہ زِرہ لے جاؤ اور اس کے پاس گِروی رکھ دو۔جب میں باہر نکلا تو یہ آیتِ طَیِّبَہ نازل ہوئی:
وَ لَا تَمُدَّنَّ عَیۡنَیۡکَ اِلٰی مَا مَتَّعْنَا بِہٖۤ اَزْوَاجًا مِّنْہُمْ زَہۡرَۃَ الْحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ۬ۙ (پ۱۶،طٰہٰ:۱۳۱)
ترجمۂ کنز الایمان:اور اے سننے والے اپنی آنکھیں نہ پھیلا اس کی طرف جوہم نے کافروں کے جوڑوں کو برتنے کے لئے دی ہے جیتی دنیا کی تازگی۔(1)
یہ آیتِ مُبارَکہ آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو تسلی دینے کے لئے نازل ہوئی۔
مومن کی زینت:
(8)…اَ لْـفَقْرُاَزْيَنُ بِالْمُؤْمِنِ مِنَ الْعِذَارِالْحَسَنِ عَلٰى خَدِّ الْـفَرَسیعنی فقرمومن کو گھوڑے کے منہ پر دی گئی خوبصورت لگام سے زیادہ زینت بخشتا ہے۔(2)
اس کے لئے تمام دنیا جمع کردی گئی:
(9)…مَنْ اَصْبَحَ مِنْكُمْ مُعَافًى فِىْ جِسْمِهٖ اٰمِنًافِىْ سِرْبِهٖ عِنْدَهٗ قُوْتُ يَوْمِهٖ فَكَاَ نَّمَا حُيِّزَتْ لَهُ الدُّنْيَا بِحَذَافِيْرِهَایعنی جس نے اس حال میں صبح کی کہ اس کا جسم صحیح سلامت ہے،وہ اپنے اَہْل وعِیال کے بارے میں مطمئن ہےاور اس کے پاس ایک دن کی غذا موجود ہے تو گویا اس کے لئے تمام دنیا جمع کردی گئی۔(3)
نیک بندوں کی نشانی:
حضرت سیِّدُنا کَعْبُ الْاحبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارسےمنقول ہےکہاللہ عَزَّ وَجَلَّ نے حضرت سیِّدُنا موسٰیعَلَیْہِ السَّلَامسے ارشادفرمایا:اے موسٰی!جب تم فَقر کو آتا دیکھو تو یو ں کہو:نیکوں کے شِعار کو خوش آمدید۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…المعجم الکبیر،۱/ ۳۳۱،حدیث :۹۸۹
2…المعجم الکبیر،۷/ ۲۹۴،حدیث:۷۱۸۱
3…ابن ماجة،کتاب الزھد،باب القناعة،۴/ ۴۴۲،حدیث:۴۱۴۱
العقدالفرید،کتاب الزمردةفی المواعظ والزھد،القناعة،۳/ ۱۵۵