دَرَجات ہیں جیسا کہ ماقبل مذکور ہوا لیکن یہ سُوال کہ لالچی فقیر زاہد فقیر سے بارہ دَرَجے نیچے کیوں ہے کہ یہ امیروں سے40سال پہلے جبکہ زاہدفقیر500سال پہلے جنَّت میں جائے گا ،اس کا قطعی جواب صرف انبیائے کرامعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامہی دے سکتے ہیں،ان کے علاوہ دیگر کا جواب ظَنْ وتخمین پر مشتمل ہوگا۔
اس ساری گفتگو کا مقصود احادیْثِ مبارکہ میں وارد مقدار واَعداد کی حقّانیت پر مُتَنَبّہ کرنا ہے کیونکہ بعض اوقات کمزور ایمان والے افراد یہ گمان کرتے ہیں کہ ایسی باتیں زبانِ رسالت پر اتفاقیہ جاری ہوگئیں حالانکہ یہ بات منصبِ نبوت کے شایانِ شان نہیں ہے۔اب ہم دوبارہ فقرکی فضیلت پر مشتمل فرامیْنِ مصطفٰے کے ذکر کی طرف رجوع کرتے ہیں:
(5)…خَيْرُ هٰذِهِ الْاُمَّةِ فُقَرَآؤُهَاوَاَسْرَعُهَا تَضَجُّعًا فِى الْجَــنَّةِ ضُعَفَآؤُهَایعنی اس اُمَّت كے بہترین لوگ فُقَرا ہیں اور اس امت کے کمزور لوگ سب سے پہلے جنت میں ٹھکانا پائیں گے۔(1)
مدنی آقاصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکے دو پیشے:
(6)…اِنَّ لِىْ حِرْفَتَيْنِ اِثْنَتَيْنِ فَمَنْ اَحَبَّهُمَا فَقَدْ اَحَبَّنِىْ وَمَنْ اَبْغَضَهُمَا فَقَدْ اَبْغَضَنِىَ الْـفَقْرُوَالْجِهَادُیعنی فقر اورجِہادميرے دو پیشے ہیں،جس شخص نے ان سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے ان سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا۔(2)
پیارآقاصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کا زُہْد اِختیاری تھا:
(7)…ایک مرتبہ حضرت سیِّدُنا جبرائیْلِ اَمینعَلَیْہِ السَّلَامبارگاہِ رسالت میں حاضر ہو کر عرض گُزار ہوئے: یارسولَاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اللہعَزَّ وَجَلَّ نےآپ پرسلام بھیجاہے اورارشادفرمایاہے:اگرآپ چاہیں تو میں آپ کے لئےان پہاڑوں کوسونے کا بنادوں کہ آپ جہاں بھی جائیں یہ آپ کے ساتھ ہوں۔ آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکچھ دیرسرجھکائے خاموش رہے،پھرارشادفرمایا:يَا جِبْرِيْلُ اِنَّ الدُّنْيَـا دَارُ مَنْ لَّا دَارَ لَهٗ وَمَالُ مَنْ لَّا مَالَ لَهٗ وَلَهَـا يَجْمَعُ مَنْ لَا عَقْلَ لَـهٗیعنی اے جبریل!بے شک دنیا اس کا گھر ہے جس کا کوئی گھر نہ ہو،اس کا مال ہے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…فردوس الاخبار بما ثور الخطاب، باب الخاء،۱/ ۳۶۹،حدیث :۲۷۴۴، بتغیر قلیل
2…ذیل تاریخ بغداد لابن النجار،الرقم۴۳۰:عثمان بن سعید الفیریابی،۱۷/ ۱۴۳