Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
547 - 882
 کسی مُقَرَّب فرشتے پر اور نہ ہی کسی نیک بندے پر کیونکہ یہ سب قیامت کی ہولناکیوں کامشاہدہ کریں گے،مجھے تو اس شخص پر رشک آتا ہے جو پیدا ہی نہیں ہوا۔
دوزخ کے خوف سے جگر پارہ پارہ ہوگیا:
	منقول ہے کہ انصار کے ایک نوجوان پردوزخ کے خوف کا غلبہ ہوگیا ،وہ مسلسل رونے لگا یہاں تک گھر میں قید ہوکر رہ گیا ۔رسولِ اَکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماس کے پاس تشریف لائے ،اس سے معانقہ فرمایا(1)ان کی روح قَفَسِ عُنْصُرِی سے پرواز کرگئی۔رسولِ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:اپنے ساتھی کی تجہیز وتکفین کا انتظام کرو کہ دوزخ کے خوف نے اس کے جگر کو پارہ پارہ کردیا ہے۔(2)
سَیِّدُناا بن ابی مَیْسَرَہرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا خوف:
	حضرت سیِّدُنا مَیْسَرَہ بن ابی مَیْسَرَہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے بارے میں منقول ہے کہ جب آپ بستر پر تشریف لاتے تو کہتے:کاش کہ میری ماں نے مجھے نہ جنا ہوتا۔ان کی والدہ محترمہ نے ان سے فرمایا:اے میسرہ!اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے تو تیرے ساتھ اچھا سلوک کیا ہے کہ تجھے اسلام کی دولت عطا فرمائی۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ارشاد فرمایا:یہ تو ٹھیک ہے البتہ(میرے خوف کا سبب یہ ہے کہ)اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے ہمیں یہ تو بتایا ہے کہ ہمیں دوزخ سے گزرنا ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ ہم اس سے گزرنے میں کامیاب ہوسکیں گے یا نہیں ۔
500کنواری لڑکیاں خوف سے ہلاک ہوگئیں:
	حضرت سیِّدُنا  فَرَقَدسَبَخی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیسے عرض کی گئی:بنی اسرائیل کے بارے میں آپ کو جو سب سے عجیب خبر پہنچی ہو وہ ہمیں بتائیے۔ارشاد فرمایا:مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ500کنواری لڑکیاں جن کا لباس اون اور ٹاٹ کا تھا وہ بیت المقدس میں داخل ہوئیں اور انہوں نے آپس میںاللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے ثواب اور عذاب کا تذکرہ کیا تو (خوفِ  خدا کے سبب)وہ سب کی سب ایک ہی دن میں ہلاک ہوگئیں۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…اوراس حجاب کودورفرمادیاجواس کےاوراللہعَزَّ  وَجَلَّکے درمِیان تھا،وہ صاحِب اس کی تاب نہ لاسکے اور۔(اتحاف السادة المتقین،۱۱/ ۴۹۷)
2…مستدرک للحاکم،کتاب التفسیر،سورة التحریم،۳/ ۳۱۷،حدیث:۳۸۸۱