اَلَّذِیۡنَ یَجْتَنِبُوۡنَ کَبٰٓئِرَ الْاِثْمِ وَ الْفَوَاحِشَ اِلَّا اللَّمَمَ ؕ (پ۲۷،النجم:۳۲)
ترجمۂ کنز الایمان:وہ جو بڑے گناہوں اور بےحیائیوں سے بچتے ہیں مگر اتنا کہ گناہ کے پاس گئے اور رک گئے۔
حضورنبیّ رحمت، شفیع اُمَّتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ مغفرت نشان ہے:اَلصَّلَوَاتُ الۡخَمۡسُ وَ الۡجُمُعَةُ اِلَی الۡجُمُعَةِ یُکَفِّرۡنَ مَابَیۡنَھُنَّ اِنِ اجۡتُنِبَتِ الۡکَبَآئِر یعنی پانچوں نمازیں اور جمعہ دوسرے جمعہ تک درمیان میں ہونے والے گناہوں کو مٹادیتے ہیں جبکہ کبیرہ گناہوں سے اجتناب کیاجائے۔(1)
دوسری روایت میں یہ الفاظ ہیں:کَفَّارَاتٌ لِمَا بَیۡنَھُنَّ اِلَّا الۡکَبَآئِر یعنی یہ نمازیں درمیان میں ہونے والے گناہوں کے لئے کفارہ ہیں سوائے کبیرہ گناہوں کے۔
اسی طرح حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمروبن عاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ تاجدارِ رِسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:اَلۡکَبَآئِرُ اَلۡاِشۡرَاکُ بِاللہ و َعُقُوۡقُ الۡوَالِدَیۡنِ وَقۡتۡلُ النَّفۡسِ وَالۡیَمِیۡنُ الۡغَمُوۡس یعنی کبیرہ گناہ یہ ہیں(۱)اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا شریک ٹھہرانا (۲)والدین کی نافرمانی کرنا (۳)کسی جان کو قتل کرنا اور (۴)جھوٹی قسم کھانا۔(2)
کبیرہ گناہوں کی تعدادمیں اختلاف:
کبیرہ گناہ کتنے ہیں؟اس بارے میں صحابَۂ کرام وتابعین عِظامرِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کا اختلاف ہے۔ چار، سات،نو،گیارہ اور اس سے بھی زیادہ کی تعداد منقول ہے۔
٭…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد فرمایا:گناہ کبیرہ چار ہیں۔
٭…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں:بڑے گناہ سات ہیں۔
٭…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے فرمایا:ان کی تعدادنو ہے۔
٭…حضرت سیِّدُناابن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا تک جب حضرت سیِّدُناابن عمررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کی یہ بات پہنچی کہ”کبیرہ گناہ سات ہیں“ تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا:”کبیرہ گناہ تقریباً70 ہیں۔“
٭…ایک مرتبہ حضرت سیِّدُناابن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَانے فرمایا:ہر وہ بات جس سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے منع
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مسلم، کتاب الطھارة ، باب الصلوات الخمس… الخ ، ص ۱۴۴، حدیث : ۲۳۳، بتغیر قلیل
2… بخاری ، کتاب الایمان والنذور،باب الیمین الغموس،۴/ ۲۹۵،حدیث:۶۶۷۵