Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
515 - 882
 شخص کی قبر میں دوزخ کے70دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔(1)جس بدنصیب شخص کا خاتمہ بُرا ہوتا ہے اس کے جسم سے روح نکلنے     سے پہلے ہی اس پر مختلف قسم کے عذابات کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے اور پھر وہ مختلف اوقات میں مختلف عذابات کا شکار رہتا ہےچنانچہ تدفین کے بعد پہلے منکر نکیر کے سوالا ت کا سلسلہ ہوتا ہے،(2)اس کے بعد عذابِ قبر(3)پھر سختی کے ساتھ حساب کتاب(4) اور اس کے بعد روزِ قیامت ساری  مخلوق کے سامنے رُسوائی کاسامنا ہوگا۔(5)اس کے بعد پُل صراط سے گزرنے(6)،اور  دوزخ پر مُقَرَّر فَرِشتوں کا سامنا کرنے(7)سمیت دیگر  خطرات درپیش ہوں گےجن کی احادیْثِ مُبارَکہ میں خبر دی گئی ہے۔یہ بدنصیب شخص مسلسل مختلف قسم کے عذابات کاشکار رہے گا اور اس پر عذاب کا سلسلہ جاری رہے گا یہاں تک کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   کی رحمت اسے ڈھانپ لے۔یہاں اس غَلَط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے کہ مٹی مَحلِّ ایمان (ایمان کے مقام یعنی روح )کو بھی کھالیتی ہے البتہ روح کےعلاوہ مٹی باقی تمام جسم کو کھالیتی اور اسے ٹکڑے ٹکڑے کردیتی ہے یہاں تک کہ جب حشر کا دن آئے گا تو جسمِ انسانی کے تمام مُنْتَشِر اعضاء جمع ہوجائیں گے اور روح جو کہ ایمان کا مقام ہے جسم میں واپس لوٹ آئے گی۔موت کے وقت سے لے کر جسم میں واپسی کے دوران انسان کی روح دو میں سےکسی  ایک مقام میں ہوتی ہے۔خوش نصیبوں کی روحیں سبز پرندوں کے پوٹوں میں ہوتی ہیں جو کہ عرش کے نیچے لٹکے ہوتے ہیں جبکہ بدنصیبوں کی روحوں کا حال اس کے بَرعکس ہوتا ہے۔
بُرے خاتمے کے اسباب:
	سوال:وہ کون سے اسباب ہیں جو بُرے خاتمے تک لے جاتے ہیں؟	جواب:برے خاتمے کے اسباب
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…ابوداود،کتاب السنة،باب فی مسئلة فی القبروعذاب القبر،۴/ ۳۱۶،حدیث:۴۷۵۳،دون’’السبعون‘‘
2…ابوداود،کتاب السنة،باب فی مسئلة فی القبروعذاب القبر،۴/ ۳۱۶،حدیث:۴۷۵۳
3…ابوداود،کتاب السنة،باب فی مسئلة فی القبروعذاب القبر،۴/ ۳۱۶،حدیث:۴۷۵۳
4…ابوداود،کتاب السنة،باب فی مسئلة فی القبروعذاب القبر،۴/ ۳۱۶،حدیث:۴۷۵۳
5…مسلم،کتاب الزھدوالرقائق،ص۱۵۸۷،حدیث:۲۹۶۸،مفھومًا
6…مسلم،کتاب الایمان،باب معرفة طریقة الرؤیة،ص۱۱۲،حدیث:۱۸۳،مفھومًا
7…سنن نسائی،کتاب الجنائز،باب البعث،ص۳۵۰،حدیث:۲۰۸۳،مفھومًا