وَ اِبْرٰہِیۡمَ الَّذِیۡ وَفّٰۤی ﴿ۙ۳۷﴾ (پ۲۷،النجم:۳۷)
ترجمۂ کنز الایمان:اورابراہیم کے جواحکام پورے بجالایا۔
یعنی اپنےقول”حَسْبِیَ اللہُ“کے تقاضے پر عمل کیا۔
اسی قسم کا معاملہ حضرت سیِّدُنا موسٰیکَلِیْمُاللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے ساتھ پیش آیا اور انہوں نے بارگاہِ خداوندی میں عرض کی: اِنَّنَا نَخَافُ اَنۡ یَّفْرُطَ عَلَیۡنَاۤ اَوْ اَنۡ یَّطْغٰی ﴿۴۵﴾ قَالَ لَا تَخَافَاۤ اِنَّنِیۡ مَعَکُمَاۤ اَسْمَعُ وَاَرٰی ﴿۴۶﴾(پ۱۶،طٰہٰ:۴۶،۴۵)
ترجمۂ کنز الایمان:بے شک ہم ڈرتے ہیں کہ وہ ہم پر زیادتی کرے یاشرارت سے پیش آئے فرمایا ڈرو نہیں میں تمہارے ساتھ ہوں سنتا اور دیکھتا۔
اس كےباوجود جب جادوگروں نے اپنے جادو کا مُظاہَرہ کیا تو حضرت سیِّدُنا موسٰی عَلَیْہِ السَّلَام نے اپنے دل میں خوف محسوس کیاکیونکہ آپاللہ عَزَّ وَجَلَّکی خفیہ تدبیر اور معاملے کے مُشْتَبَہ ہونے سےبےخوف نہیں تھے۔چنانچہاللہ عَزَّ وَجَلَّنے آپ کو دوبارہ اطمینان دلاتے ہوئے ارشاد فرمایا: لَاتَخَفْ اِنَّکَ اَنۡتَ الْاَعْلٰی ﴿۶۸﴾ (پ۱۶،طٰہٰ:۶۸)
ترجمۂ کنز الایمان:ڈرنہیں بے شک توہی غالب ہے۔
سب سے کامل و اکمل مقام:
غزوۂ بدر کے دن جب مسلمانوں کی طاقت کمزور پڑگئی تومکی مدنی مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے
یوں دعا مانگی:اَللّٰهُمَّ اِنْ تُھْلِکْ هٰذِهِ الْعِصَابَةَ لَمْ يَبْقَ عَلٰى وَجْهِ الْاَرْضِ اَحَدٌ يَعْبُدُكَیعنی اےاللہعَزَّ وَجَلَّ!اگر تونے اس جماعت کو ہلاک کردیا تو زمین پرتیری عبادت کرنے والا کوئی نہیں رہے گا۔(1)حضرت سیِّدُناابوبکرصدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے بارگاہِ رسالت میں عرض کی:یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اب دعا کا سلسلہ موقوف فرمادیجئے!اللہ عَزَّ وَجَلَّآپ سے کیا ہوا وعدہ ضرور پورا فرمائے گا۔
حضرت سیِّدُنا ابوبکرصِدِّیْقرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہاللہ عَزَّ وَجَلَّكے وعدے پر یقین کے مقام پر فائز تھےجبکہ رحمتِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اللہ عَزَّ وَجَلَّکی خفیہ تدبیر سے خوف کے مقام پر سرفراز تھے جو کہ سب سے کامل واکمل مقام ہے کیونکہ اس مقام پر صرف و ہ حضرات مُتَمکِّن ہوتے ہیں جنہیںاللہ عَزَّ وَجَلَّکے پوشیدہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…بخاری،کتاب التفسیر،باب’’بل الساعة موعدھم…الخ‘‘،۳/ ۳۴۲،حدیث:۴۸۷۷،مفھومًا